Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ پولیس ہائی وےپیٹرول،سیف سٹی اور ایس فور پروجیکٹس کی مجموعی موجودہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی جی سیف سٹی،این آر ٹی سی حکام،نمائندہ سی پی ایل سی،ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول سمیت زونل وڈویژنل ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کے علاوہ اے آئی جیز،کمانڈ اینڈ کنٹرول،ایڈمن و دیگر نے شرکت کی۔
· اجلاس کے شرکاء کو ڈی جی سیف سٹی،ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول اور پی ڈی اے آئی جی کمانڈاینڈکنٹرول نے پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال،مسائل اور درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہ کیا۔
· اجلاس کو حکام نے سیف سٹی،ایس پی ایچ پی اور ایس فور منصوبے کے آزمائشی مراحل میں سامنے آنے والے مسائل اور چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔
· سیف سٹی کیمروں کی مدد سے صرف گذشتہ ہفتہ کے دوران جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑیوں پر 10ایف آئی آرزدرج کی گئی۔ڈی جی سیف سٹی
· مجموعی طور پرسیف سٹی کے تحت اب تک 514کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں جن میں 308اے این پی آر ہیں۔بریفنگ
· صوبے کی چندشاہراہوں پر انٹرنیٹ کوریج کی عدم دستیابی کی وجہ سے الرٹ کی ترسیل اوروصولی میں دشواری کا سامنا ہے۔ایس پی کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر
· ٹال پلازہ پر لگے چند کیمروں کو متعلقہ اداروں کی جانب سے مستقل بجلی کی فراہمی شروع کی جاچکی ہے اورمیٹربحی نصب کردیے گئے ہیں جبکہ دیگر کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔بریفنگ
· سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول کے اکثر ہالٹنگ پوائنٹس کی مرمت کی جاچکی ہے جبکہ باقی رہ جانے والے پوائنٹس کو جلد فعال کردیا جائے گا۔ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول
· ایس فور اورسندھ پولیس ہائے وے پیٹرول کے تحت فراہم کردہ آلات کی حفاظت کو یقینی بنانا اشدضروری ہے تاکہ بارشوں اوردیگرعوامل سے محفوظ رکھا جاسکے۔بریفنگ
· این آر ٹی سی پورے ملک میں سیف سٹی کے تحت ایک ہی طرز کے کیمرے اور سروسزفراہم کررہا ہے۔این آر ٹی سی حکام
· کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت بقایا کیمرے بھی جلد نصب کردیے جائیں گے۔بریفنگ
· ایف فور کے تحت ٹال پلازہ پر لگے کیمروں اور آلات کو انٹرنیٹ سروس بلاتعطل اگلے چند روز میں فراہم کردی جائے گی۔این آر ٹی سی کی یقین دہانی
· سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز۔ون کی کامیابی فیز۔ٹو تک رسائی کا باعث ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
· ہمیں کیمروں کے ذریعے "ڈسپیچ میکنزم"کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ
· الرٹس ارسال اور موصول ہونے کے دورانیئے کو بلاتعطل اور درکار مقررہ مدت پر لایا جائے۔آئی جی سندھ
· تمام متعلقہ ایس ایس پیز تنصیبات اور آلات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ
· ہائی ویز پرموجود "ہالٹنگ پوانٹس"کی مرمت کے لئے سندھ حکومت نے بجٹ فراہم کردیا ہے۔ آئی جی سندھ
· انسدادی/ہالٹنگ پوائنٹس میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ
· ہائی پیٹرول پرتعینات عملے کے درمیان وائرلیس کمیونیکش سمیت دیگر روابط کے ذرائع کو بھی یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ
· گرمی کی شدت اور لہر کے موسم میں ہائی ویز اور سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے تمام پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتاہوں۔ آئی جی سندھ