Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے آغاز اور لائسنس اجراء کو آسان بنانیکے حوالے سے اجلاس ہوا۔

کراچی07جون2024؛۔

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے آغاز اور لائسنس اجراء کو آسان بنانیکے حوالے سے اجلاس ہوا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سی پی ایل سی چیف،ڈی آئی جیز، اسٹبلشمنٹ،ہیڈکواٹرز، آئی ٹی،فائنانس اور دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔

 

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سندھ اقبال دارا  نے اجلاس ایجنڈا پر مختلف حوالوں سے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروس فعال کردی جائیگی۔اس اقدام کا مقصد شہریوں گھر بیٹھے لرننگ لائسنس کے اجراء اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی سہولت سے مستفید کرنا ہے۔علاوہ ازیں آن لائن سہولت میں امیدوار کے کوائف،لائسنس فیس،اور فیس وصول کرنیوالے بنک کی تفصیل بھی دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور مستقل/ پکے لائسنس کے لیئے شہریوں کو صرف اور صرف کسی مستند نجی یا سرکاری اسپتال سے میڈیکل فٹنس اور فارم B جمع لازمی جمع کرانا ہوگا۔

 

ڈی آئی جی ڈی ایل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک/اوور سیز پاکستانیوں کے لیئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کے حوالے سے تمام تر قواعد و ضوبط پر مشتمل تجاویز بھی زیر غور ہیں جس میں میڈیکل فٹنس یا B فارم ودیگر قابل ذکر ہیں۔

 

اجلاس کو آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز تجرباتی بنیاد پر کیا جائے۔جبکہ مستقبل قریب میں اس اقدام کو وسعت دیتے ہوئےشہریوں کی سہولت اور انھیں انکے دروازے پر لرننگ لائسنس کی فراہمی کے لیئے موبائل وین سہولت بھی متعارف کروانیکے تمام تر ضروری امور کیئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا مقصد شہریوں کو جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی کی خاطر خواہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یقینی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کا مجموعی ڈیٹا ڈیجٹلائزڈ ہوجائیگا اور فقط ون کلک پر تمام تر تفصیلات سامنے آجائیں گی اور ساتھ ہی آن لائن سہولت سے ڈرائیونگ لائسنس کی مختلف کٹیگریز کا ریکارڈ کی ترتیب بھی مزید بہتر ہوجائیگی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.