Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے 12 رکنی وفد نے اپنے صدر شیخ عمر ریحان کی قیادت میں ملاقات کی

آئی جی سندھ/PVMA/وفد/ملاقات
کراچی28,اکتوبر 2024:-

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے 12 رکنی وفد نے اپنے صدر شیخ عمر ریحان کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، اے آئی جیز،ایڈمن، آپریشنز اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد پر مشتمل ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی موجود تھے۔ 

شرکاء کو اے آئی جی آپریشنز نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے کے حوالے سے سندھ پولیس کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات اور مجموعی سیکورٹی صورتحال سے تفصیلی آگاہی دی۔ 

آئی جی سندھ نے کہا کہ دنیا کے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح کراچی سے زیادہ ہے تاہم دنیا کے ایسے تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی کا تاثر انتہائی عوام دوست اور مثبت دکھایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرائم ریٹ میں گذشتہ سالوں کی نسبت بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ ورلڈ کرائم انڈکس میں بھی کراچی پڑوسی ملک کے شہروں سے کئی درجے پیچھے ہے۔ 

آئی جی سندھ نے بتایا کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز کے حل کے حوالے سے سندھ پولیس کا ڈیٹیکشن ریٹ 65 فیصد ہے جو کہ بلاشبہ  شعبہ تفتیش کی محنت لگن اور سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ ہے 
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل اور مکمل طور پر قابل عمل ہونے سے کرائم ریٹ میں واضح کمی آئے گی۔

صدر پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ امن وامان کے حالات اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق کراچی کو انتہائی منفی اور غلط تاثر سے منسوب کیاجاتا ہے اور اسی تاثر کی نفی اور حوصلہ شکنی کے لیئے میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ملاقات میں اپنے ساتھ لیکر آیا ہوں۔ہم اسوقت امن و امان کے حوالے سے بہت بہتر ماحول میں اپنی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

;.;.;.;.;.;.;.;.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.