Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد جس میں عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے حوالے سے مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مذید احکامات دیئے گئے۔
کراچی28جون2024: -
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد جس میں عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے حوالے سے مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مذید احکامات دیئے گئے۔
اجلاس میں ڈی آئی جیز،انویسٹی گیشن اینڈ کرائم،ٹی اینڈ ٹی،ہیڈکواٹرز،،سی آئی اے،فائنانس اور انویسٹی گیشن کے علاوہ اے آئی جیز، آپریشنز،ایڈمن،فائنانس اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کی جانب سے عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے منصوبے کے اغراض و مقاصد، اسکی افادیت اور عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کے حوالوں پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی جس میں انہوں نے ٹیکنیکل اور رولز سب کمیٹی کی ذمہ داریوں اور مقاصد پر مشتمل تفصیلات کا بھی احاطہ کیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ کرائم اور کریمنلز کی سرکوبی اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لانیکے لیئے عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کو نافذالعمل بنایا جانا اشد ضروری ہے جو کہ نا صرف استحکام امن بلکہ معاشرے کے لیئے بھی انتہائی مفید اور ثمرآور ہے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کے رولز پر مزید کام کریں اور اسکے جملہ اغراض و مقاصد کو جلد سے جلد پولیس اور معاشرے میں آباد مختلف کمیونٹیز کے لیئے کارآمد بنائیں۔
انہوں نے مذید ہدایات دیں کہ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،کرائم اینڈ انویسٹی گیشن،سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو اپنی جملہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیتے ہوئے دیئے گئے ٹاسک کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ای ٹیگنگ سے متعلق تیکنیکل سپورٹ اور آلات کی خریداری کے لیئے قواعد و ضوابط کو مذید مربوط بناتے ہوئے کسی بھی قسم کو لوپ ہول یا خامی کو خارج از امکان کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت سربراہ سندھ پولیس میرے لیئے باعث اطمینان ہیمہ سندھ پولیس بتدریج جدید اور ماڈرن پولیسنگ کی جانب گامزن ہے۔