Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ، منظور احمد، ایڈشنل آئی جیز کراچی،ویلفیئر، پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی، مصطفی کمال ڈی جی،سیف سٹی،ڈی آئی جیز ٹریفک کراچی،ہیڈکواٹرز،فائنانس، ڈرائیونگ لائسنس،ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جیز، چیف پوسٹ ماسٹر کراچی، عبدالصمد جاگیرانی اور دیگر نے شرکت کی
سندھ پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور آسان پبلک انٹرایکشن کا عمل جاری۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے "ای چالان سسٹم" سے متعلق ایک اور مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ آفس کے مابین ای ٹکٹ ترسیل سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔*
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ، منظور احمد، ایڈشنل آئی جیز کراچی،ویلفیئر، پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی، مصطفی کمال ڈی جی،سیف سٹی،ڈی آئی جیز ٹریفک کراچی،ہیڈکواٹرز،فائنانس، ڈرائیونگ لائسنس،ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جیز، چیف پوسٹ ماسٹر کراچی، عبدالصمد جاگیرانی اور دیگر نے شرکت کی
کراچی کے اندر اور حیدرآباد تک اندرون 24 گھنٹے ڈیلیور کیا جائیگا۔مفاہمتی یاداشت کا متن
حیدرآباد سے آگے دفتری اوقات/کام کے 3 دنوں میں ڈیلیوری ہوگا۔متن
پاکستان پوسٹ 18 ماہ تک ہر ٹرانزیکشن اور ڈیلیوری کا ریکارڈ برقرار رکھے گا۔متن
کراچی ۔حیدرآباد مقامی ڈاک کے لیے 26 روپے فی ای ٹکٹ چارج کیا جائیگا۔متن
کراچی-حیدرآباد زون کے باہر میل کے لیے 41 روپے فی ای ٹکٹ چارج کیا جائیگا۔متن
حکومت سندھ ترسیل کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، شہریوں پر کوئی اضافی بوجھ نہ آئیگا۔متن
آج کی تقریب آئی جی سندھ کے ویژن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمد شاہ
ہم نے اس پر بہت ورک کیا، موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کرائی گئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمد شاہ
ہم فیس لیس ای ٹکٹنگ کی طرف جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمد شاہ
حکومت سندھ کی اجازت سے پاکستان پوسٹ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمد شاہ
پاکستان پوسٹ شہریوں کے گھروں تک چالان پہنچانے کا کام سر انجام دے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمد شاہ
دنیا کے تمام ممالک اور جدید شہریوں میں یہ سسٹم پہلے ہی موجود ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمد شاہ
آئی جی سندھ کے شکر گذار ہیں انہوں نے اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
مجھے اس نظام کے آنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے اس کی شفافیت نظر آرہی ہے۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
امید ہے اس سسٹم کے آجانے سے پولیس کا امیج بھی بہتر ہوگا کارکردگی بھی اچھی ہوگی۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
ہمارا وسیع تر نیٹ ورک ہے، ہماری دستیابی ہر شہر اور دیہات میں ہے۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
ہمارا ایک پازیٹیو امیج بھی عوام کے سامنے آئے گا، مزید محکموں سے بھی رابطے بڑھارہے ہیں۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
یہ محض عوام کے لئے سہولت نہیں بلکہ اداروں کے درمیان روابط کا بھی ذریعہ ہے۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
دو سرکاری محکمے اس منصوبے کے تحت مل کر کام کررہے ہیں۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
ماضی میں بہت سی خدمات انجام دیتے رہے ہیں، ہماری مختلف سروسز رہی ہیں۔ منظور احمد، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ کا خطاب
ہم چاہتے ہیں ڈرائیونگ لائسنس کی طرز پر ٹریفک ای چالان بھی پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے لوگوں کے گھروں تک پہنچے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آج کے ایم او یو میں ای چالان کی ڈیلیوری کے حوالے سے باقاعدہ تصدیق بھی شامل ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اس اقدام کا مقصد ای ٹکٹ کی رسائی کی تصدیق ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
حکومت سندھ نے ہمیشہ سندھ پولیس کے اچھے کام کو سپورٹ کیا اور سراہا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
حکومت سندھ بھی سندھ پولیس میں شفافیت کی خواہاں ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آج الحمداللہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رجوع کرنیوالے شہریوں کا ریسپانس مثبت آرہا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
میں چاہتا ہوں کہ پولیس کے اچھے کام کو ہائی لائٹ کیا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ڈرائیونگ لائسنس برانچ بلا کسی سفارش کام کررہی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ٹریفک پولیس ایک ایسا محکمہ ہے جو سب سے زیادہ پبلک کے قریب ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
شہریوں کو اگر ٹریفک پولیس سے کوئی شکایت ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی نہ ہونیکے برابر ہوجائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
جب تک پبلک کیساتھ تعامل ختم نہ ہوگا ٹریفک پولیس سے شکایت رہیگی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اس نظام کو متعارف کرانیکا مقصد ہی ٹریفک پولیس اور پبلک کے مابین تعامل کا خاتمہ ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
پبلک مداخلت کے باعث شفافیت میں جو ایشوز آرہے تھے وہ اس نظام کی بدولت ختم ہوجائیں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سندھ پولیس آئی ٹی نے شہریوں کو ویزا، ملازمت یا دیگر امور کے تصدیق کے عمل کو برق رفتار اور ای ویری فیکیشن بنادیا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اب شہری بغیر رابطہ یا پولیس اسٹیشن جائے بغیر تصدیقی سند حاصل کرسکتے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اسپیشل برانچ میں بھی مختلف تصدیقی امور اسی طرز پر جاری ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آپ نے تقریب میں مشاہدہ کیا کہ پولیس تلاش ایپ ٹینکالوجی کے ذریعے کس طرح ملزمان کو اپنی گرفت میں لاتی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
تلاش ایپ سے قبل مشکوک افراد کو تھانے لیجانا پڑتا تھا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
پولیس کے پاس ای وی ایس ایک ایسا نظام ہےجسکے ذریعے صنعتی ورکرز اور سیکیورٹی گارڈز کے کوائف کی متعلقہ کمپنیز براہ راست تصدیق کرسکتے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سیکیورٹی گارڈز اور صنعتی ورکرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سندھ پولیس نے بڑے صنعتی اداروں اور نجی سیکیورٹی کمپنیز کو ملامین کے کوائف کی تصدیق کی سہولت دے رکھی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اس اقدام کی بدولت گذشتہ ایک سال یا اس سے زائد عرصہ میں پولیس نے دس ہزار کریمنلز کو گرفتار کیا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
پولیس کو مطلوب یا مفرور ملزمان جب سیکیورٹی گارڈ بھرتی ہونے گئے تو اس سسٹم کی بدولت گرفتار کیئے گئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
پولیس جدید اور ماڈرن ٹیکبالوجی سے استفادہ کرنیکی بھرپور کاوشیں کررہی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اب جو نیا نظام ٹریفک کے حوالے سے ہم لاگو کرنے جارہے ہیں اس میں حکومت سندھ کی مہربانیاں شامل حال ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
فی زمانہ ہم نے ٹریفک قوانین میں ترامیم کی سفارشات کیں جسے حکومت سندھ نے منظور کیا اور باقاعدہ توثیق بھی کی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ہم نے ٹریفک جرمانوں کو ری وائز کیا جسکا مقصد شہریوں کو ٹریفک خلاف ورزیوں سے روکنا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
جرمانوں سے شہریوں پر ایک ایسا اثر پڑتا ہے جس سے وہ دوبارہ غلطی یا ٹریفک خلاف ورزی سے گریز کرتے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ای چالان کی گھروں تک رسائی سے بھی شہریوں پر مثبت اثر پڑیگا اور وہ ٹریفک خلاف ورزی سے اجتناب کرینگے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اس اقدام سے بالخصوص کراچی میں ٹریفک نظام بہتر ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
میں میڈیا سے بھی تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
کب بھی کوئی اچھا کام کیا جاتا ہے اس میں رکاوٹیں مسئلے مسائل ضرور سامنے آتے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اگر ایک اچھا کام دیکھنے کو ملے تو اسے بنیاد بناکر نکتہ چینی کرنا کسی طور بہتر نہیں ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ہم چاہتے ہیں ٹریفک کا نظام بہتر ہو۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو بلاوجہ روکنے،یا بدعنوانی کی شکایت ختم ہوجائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اس سسٹم کے آغاز سے آگے جاکر یہ ایک باقاعدہ ڈیولپ نظام بن جائیگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آگے چل کر یہ سسٹم بھی ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کی طرز کا ہوجائیگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اس نظام کو سیف سٹی پرجیکٹ کیساتھ منسلک کرنا ہے۔
سیف سٹی پروجیکٹ کا پہلا فیز 25 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سیف سٹی کے مذید چار مراحل ابھی باقی ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
جیسے جیسے سیف سٹی کے مرحلے وسعت پائیں گے ویسے ہی انکا اثر پورے کراچی پر بھی پڑیگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ابھی تو ہم اس سسٹم کے حوالے سے تیاری کررہے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
تمام تر ضروری اقدامات ہوجانیکے بعد اس نظام کے حوالے سے باقاعدہ تقریب اکتوبر کے مہینے میں رکھی جائیگی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن