Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ خادم حسین رند کی جانب سے ایک مستحسن اقدام اٹھاتے ہوئے ایس پی یو ( سی پیک) میں فرائض انجام دینے والے 597 اہلکاران پر عائد جرمانے اور سزاؤں کی مد میں رقوم کو معاف کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
کراچی05جون2024؛۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ نے یہ اقدام گذشتہ دنوں ایس پی یو/ سی پیک کے جوانوں سے اردلی روم کے موقع پر انکی داد رسی اور ہوشربا گرانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور ایسے موقع پر محض معمولی نوعیت کی غلطیوں پر اہلکاروں پر جرمانے عائد کیا جانا اور اس مد میں رقم کی وصولی کسی طور بھی محکمانہ اقدار کے لائق نہیں ہے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کے اس ہمدردانہ اقدام سے جرمانوں اور سزاؤں کی زد میں آنیوالے اہلکاروں کے چہروں پر اسوقت خوشی و اطمینان دیکھنے کے لائق تھا جب انہوں نے مزکورہ احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کو دیکھا۔تمام اہلکاروں نے اس اقدام پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ کو دل سے دعائیں دیں۔