Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ پولیس اسپتال کراچی میں دستیاب طبی سہولیات کی مذید بہتری سے متعلق اجلاس۔
سندھ پولیس اسپتال کراچی میں میڈیکل کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے لئے محکمہ صحت کو باقاعدہ مکتوب ارسال کیا جائے۔آئی جی سندھ
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،اسٹبلشمنٹ، فائنانس،اے آئی جیز، ایڈمن،ویلفیئر اور ایم ایس پولیس اسپتال سمیت ڈاکٹرحضرات نے شرکت کی۔
• میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سندھ پولیس اسپتال کراچی نے شرکاء کو اوپی ڈی میں ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک لیبارٹری کی کارکردگی اور دستاب ادویات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
• پولیس اسپتال میں یومیہ 400 سے 500 مریض او پی ڈی سہولت سے اسفادہ کررہے ہیں۔ایم ایس
• اسپتال میں دستیاب جدید مشینوں/آلات سے مختلف امراض کی تشخیص سے متعلق ٹیسٹ کو دور حاضر کے تقاضوں اور معیار کے مطابق یقینی بنایا جارہا ہے۔ایم ایس
• مریضوں کی تعداد کے پیش نظر پولیس اسپتال میں مذید ڈاکٹرز اور بالخصوص میڈیکل کنسلٹنٹس کی فوری ضرورت ہے۔ایم ایس
• سندھ پولیس کے اسپتالوں میں او پی ڈی،لیبارٹری اور ادویات کی فراہمی کا بہترین انتظام ہونا چاہیئے۔ آئی جی سندھ
• اسپتال میں آرتھو/ہڈیوں،سائیکیٹری،ای اینڈٹی،گائنی اور دیگر ضروری شعبوں کے مزید ماہر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کے لیئے فوری طور پر محکمہ صحت کو جامع سفارشات ارسال کی جائیں۔ آئی جی سندھ
• پولیس اسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کو شہر کے دیگرمعیاری اسپتالوں کی طرز پر لانا ضروری ہے۔غلام نبی میمن
• ہیلتھ انشارنس کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس اسپتالوں میں بھی علاج معالجہ کی بہترین سہولیات پولیس اسپتالوں میں او پی ڈی،ڈائیگنوسٹک لیبارٹری،ادویات و دیگرطبی سہولیات بلاتعطل فراہم کی جائیں۔غلام نبی میمن