Press Releases

آئی جی سندھ/51کامن/27 کمانڈ کورس/ذیرتربیت/اے ایس پیز/دورہ/ملاقات

پولیس کی سب سے بڑی کامیابی عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے جبکہ ٹیکنالوجی کا استعمال پولیسنگ کے لیئے ناگذیر ہی نہیں بلکہ وقت کا تقاضہ بھی ہے۔یہ بات آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کرنیوالے 51 ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت اے ایس پیز کے 27 ویں کمانڈ کورس پر مشتمل 18 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران  کہی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات پر ذیر تربیت افسران کو  تفصیلی بریفنگ میں شہروں، کچہ ایریاز، پولیسنگ کے جملہ امور میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود جیسے اقدامات پر تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر ذیر تربیت پولیس افسران کی جانب سے سوالات اور بعداذاں تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود جیسے اقدامات سمیت جدید اور کامیاب پولیسنگ سے متعلق ٹیکنالوجی کےاستعمال سے کے حوالے سے پیش کردہ تمام سفارشات کو ناصرف منظور کیا ہے بلکہ مختلف منصوبوں کے لیئے بجٹ مختص کرنیکے ساتھ ساتھ  ہر ممکن مدد کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ حکومت اور عوام کا اعتماد پولیسنگ کے عمل کو غیرمعمولی تقویت دیتا ہے۔علاوہ اذیں سندھ پولیس ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے کے باوجود بھی اپنے مقصد اور ہدف سے پیچھے نہ ہٹتے ہوئے جرائم اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی جسکا بین ثبوت سندھ پولیس کے متعدد افسران و جوانوں شہادتیں ہیں۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم اور جرائم  میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے سندھ پولیس اپنی آپریشنل اور انویسٹی گیشن ذمہ داریوں میں  ٹیکنالوجی کے استعمال کو فوقیت دے رہی ہے جن میں تلاش ایپ،ای وی ایم،سی آراو،پی ایس آرایم ایس،ایس فور و دیگر جدید ایپلیکیشنز کے تحت لاکھوں لوگوں کا ڈیٹا "ون کلک" پر دستیاب ہونا قابل ذکر ہے۔علاوہ اذیں سندھ پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے آن لائن ڈرائیونگ لاسنس،پولیس ویریفیکیشن،اسپیشل برانچ ویری فیکیشن و دیگر ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائیں ہیں ۔

 

انہوں نے وفد کو بتایا کہ عادی ملزمان کی نگرانی کے لیے 4 ہزار ای ٹیگنگ ڈیوائسز خریدی جارہی ہیں جبکہ سندھ پولیس کا کچہ کے علاقوں اور شہروں میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں مزید نئے آلات خریدنے کا بھی ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کی دفاعی نمائش 2024 میں رکھے جانے والے جدید آلات، ڈرونز،اینٹی ڈرونز، نائٹ ویژن کیمرے، روبوٹک اسکینرز اور دیگر کی خریداری سے متعلق جامع سفارشات بھی مرتب کی جارہی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسر کو اپنا دفتر عوام کی خدمت، رہنمائی اور انھیں درپیش مسائل و  مشکلات کے اذالے   لیئے ہمیشہ کھلا رکھنے اوراپنے دفتر میں زیادہ سے زیادہ وقت عوام کو دینے کی ضرورت ہے اچھی شہرت کا حامل پولیس افسر ناصرف تنقید کو برداشت کرتا ہے بلکہ مشکل سے مشکل حالات اور چیلنجز کے باوجود بھی حق اور سچائی کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔اس موقع پر وفد میں شامل ذیر تربیت افسران نے کہا کہ جدید اور عوام دوست پولیسنگ کے حوالے سے سندھ پولیس کے جملہ امور و اقدامات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔  ملاقات کے وقت ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر اینڈ ورکس، آپریشنز،ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز بھی موجود تھے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.