Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ٹریفک پولیس کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کراچی میں ٹریفک حاڈثات میں واضح کمی اور ٹریفک پولیس کے اقدامات پر اظہار اطمینان۔
فیس لیس الیکٹرانک ای چالان سہولت آئندہ چند دنوں میں متعارف کروادی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
· آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کی روک تھام اور اس تناظر میں ٹریفک پولیس اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس۔
· سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز ٹریفک کراچی،ہیڈکواٹرز سندھ سمیت کراچی کے تمام ایس پیز ٹریفک نے شرکت کی۔
· اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹریفک حاڈثات،ان کی روک تھام اور اس حوالے سے جامع اصلاحات پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی۔
· ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز مالکان کی جانب سے سندھ حکومت کی ترتیب کردہ ایس او پی پر عمل درآمد اور تعاون کیا جارہا ہے۔ بریفنگ
· گذشتہ ماہ ٹریفک حادثات میں اتہائی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بریفنگ
· اگلے چند روز میں عوام کی سہولت کے لیے فیس لیس ای ٹکٹ چالان کی سہولت کراچی میں متعارف کروادی جائے گی۔بریفنگ
· اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹریفک پولیس کو بھی درکار سہولیات سے آراستہ و جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ بریفنگ
· دفاتر کی مرمت،تزنین و آرائش سمیت جدید آلات و گاڑیاں اور ضروری سامان فراہم کیا جائے۔بریفنگ
· ٹریفک قوانین پرعملدرآمد اورتعاون کے حوالے متعلقہ تمام سرکاری اداروں اورشہر کے تمام اسٹاک ہولڈرزرابطے میں ہیں۔ایڈشنل آئی جی کراچی
· کراچی پولیس آفس میں اس حوالے سے باقاعدہ اجلاس بھی منعقد کیےجاتے ہیں۔ایڈشنل آئی جی کراچی
· ٹریفک پولیس ہمارا چہرہ ہے جو عوام سے براہ راست رابطے میں رہتا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
· ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ای ٹکٹ چالان سہولت کی گھروں تک فراہمی بہتراقدام ثابت ہوگا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
· گاڑیوں کی رفتارکا تعین کرنے کے لئے اسپیڈومیٹرز/اسپیڈ گنز خریدے جائیں گی۔ آئی جی سندھ
· ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ
· محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فٹنس کی تصدیق اور سندھ پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز کا قیام ٹریفک کے نظام میں بتدریج بہتر تبدیلی لائے گا۔ آئی جی سندھ
· آئی جی سندھ کا ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک پولیس کے اقدامات پر اظہار اطمینان۔
· تمام ایس پیز ٹریفک خوش اخلاق اور عوام دوست افسران و اہلکار فیلڈ میں تعینات کریں۔آئی جی سندھ
· سخت گرمی اور مشکل حالات میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا خیال رکھیں۔آئی جی سندھ