Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کرائم اینڈ انوسٹیگیشن برانچ میں قائم پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم  (PSRMS) کا دورہ ۔

    اس موقع پر  آئی جی سندھ نے(PSRMS) کی ذیر تعمیر عمارت اور مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ 
·       دورے کے دوران ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن نے  (PSRMS) کے جملہ امور سمیت موجودہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
·       پی ایس آر ایم ایس (PSRMS) کا مرکزی ہیڈکوارٹر کراچی ہے تاہم حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد اور میرپور خاص میں بھی ڈویژنل دفاتر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ڈی آئی جی کرائم اینڈانویسٹی گیشن
·       اب تک سندھ بھر کے تمام پولیس اسٹیشن کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ ہوچکا ہے۔ڈی آئی جی کرائم اینڈانویسٹی گیشن
·       کیس فائل کے ڈیجیٹل اندراج میں غیرضروری تاخیر کرنے والے تفتیشی افسران کو تحریری طور شوکاز بھی دیا جاچکا ہے۔بریفنگ
·       ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم سے کافی حد تک ہم اپنے مقاصد حاصل کرچکے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن 
·       ہمارا مقصد تفتیشی نظام کو مکمل طور پر پیپرلیس، ڈیجیٹل، اور  ریئل ٹائم کے ساتھ عدالتوں اور پراسیکوٹرکے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ انٹیگریٹ کرنا  ہے۔آئی جی سندھ 
·       پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے ڈیجیٹل اندراج کے بعد سے ہونے والی مرحلہ وار تفتیش،عدالتی کاروائی،بیانات اور کیس فائل کا اندراج نا صرف ریئل ٹائم میں ہونا بلکہ تفتیشی مراحل کو پورا کرنا اورسزاؤں کو یقینی بنانا بھی ہے۔آئی جی سندھ 
·       مقدمہ کے بعد چالان، ثبوتوں کی برآمدگی، ان کی متعلقہ لیبارٹریز تک ترسیل،میڈیکل، فارنزک،ڈی این اے اور دیگر رپورٹ کے حقیقی وقت میں عدم اندراج کویقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ 
·       قانونی تقاضوں کے بروقت ڈیجیٹل اندراج میں غیر ضروری تاخیر اور غیر تسلی بخش وجوہات پر متعلقہ تفتیشی افسران کے خلاف تحریری کاروائی کی جائے۔آئی جی سندھ کی ڈی ائی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ کو ہدایت 
·       ڈیجیٹل سسٹم میں مقدمہ کے اندراج سے لیکر ضمانت،سزا اور کیس کے ڈسپوزل یا داخل دفتر ہونے تک کے تمام ضروری مراحل کی مقررہ مدت کے ساتھ چیک لسٹ ترتیب دی جائے۔آئی جی سندھ
·       چیک لسٹ اور مقررہ مدت میں قانونی و تفتیشی تقاضوں اور مراحل کی عدم تکمیل اورڈیجیٹل عدم  اندراج پر مانیٹرنگ افسران کو سسٹم کی جانب سے "نوٹیفیکیشن/الرٹ" موصول ہونا چاہیے ۔آئی جی سندھ
·       اس نوٹیفیکیشن/الرٹ کےبعدمتعلقہ کیس میں تفتیشی افسر سے رابطہ کرکے قانونی و تفتیشی تقاضوں اور اپڈیٹ سے متعلق باز پرس کرے۔آئی جی سندھ
·       پی ایس آر ایم ایس (PSRMS) میں تعینات افسران ایف آئی آر کے اندراج اور تفتیشی تقاضوں کی مقررہ مدت ختم ہوجانے کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ہیڈ محرر اور تفتیشی افسر ان سے رابطہ کریں۔آئی جی سندھ 
·       اچھی کارکردگی کے مظاہرے پر تفتیشی افسران و عملہ کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ دیا جائے۔آئی جی سندھ 
·       کرمنل کیسز میں چین آف کسٹڈی اور تفتیشی مراحل میں تاخیر کے سبب کیس کمزور ہوجاتا ہے۔آئی جی سندھ 
·       پی ایس آر ایم ایس میں ریئل ٹائم اندراج سے متعلق ضلعی سطح پر تفتیشی افسران کے لیئے تربیتی کورس متعارف کیا جائے۔آئی جی سندھ کی ہدایت

سید سعد علی
ترجمان 
انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ