Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں منشیات و گٹکا ماوا مافیاز کیخلاف پولیس اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاز
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز،ہیڈ کوارٹرز،اسپیشل برانچ،اے آئی جیز، میڈیا سیل،ویلفیئر نے بالمشافہ جبکہ کراچی سمیت دیگر تمام پولیس ڈویژن کے ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
منشیات سمیت گٹکا ماوا مافیاز کیخلاف مؤثر اور کامیاب ایکشن کے ضمن میں میڈیا پلیٹ فارمز سے آگاہی مہم کے آغاز کا فیصلہ۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے نارکوٹکس سمیت گٹکا ماوا مافیاز کیخلاف صوبے بھر میں جاری کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اسپیشل برانچ منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے سہولت کاروں کی دستیاب فہرستوں کا باقاعدہ جائزہ لیکر انھیں اپ ڈیٹ کریں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
ضلعی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کو سراہنے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
نارکوٹکس اور گٹکا ماوا کیسز میں گرفتار ملزمان کی تفتیش کو غیرمعمولی اور مؤثر بنانیکی ضرورت ہے۔ایڈیشنل آئی جی ایس بی
اس اقدام کا مقصد متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں کی کوشش کو ناکام بنانا یے۔ایڈیشنل آئی جی ایس بی
تفتیش کے جملہ مراحل کی مزید بہتری کیلئے گواہان کے بیانات،شواہد اکٹھے کرنا اور انھیں بروقت محفوظ بنانیکے امور کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ
اس طرح کے کیسز پر متعلقہ ڈی آئی جیز بذات خود توجہ دیں اور نگرانی کریں۔آئی جی سندھ
بہترین اور مؤثر حکمت عملی سے پولیس کو نارکوٹکس اور گٹکا ماوا مافیاز کیخلاف اہم کامیابیاں ملی ہیں۔آئی جی سندھ
پولیس کاروائیوں میں مزید تیزی لاکر بہتر کرنیکی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ
موجودہ قانون کو پیش نظر رکھ کر منشیات کی برآمدگی کو ڈیجٹل ایویڈینس/شہادت کے طور پر محفوظ اور یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ
منشیات کے کیسز میں موقع پر ہی برآمدگی کی وڈیو لازمی بنائی جائے۔آئی جی سندھ
ریکوری کی ڈیجٹل فوٹیج سے نا صرف تفتیش مضبوط ہوگی بلکہ گرفتار ملزمان کو سزاؤں کی سنوائی بھی یقینی ہوجائیگی۔ آئی جی سندھ
تمام ڈی آئی جیز متعلقہ ڈویژنز میں بہترین افسران کو نوٹیفائیڈ کرنے سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دیں۔ آئی جی سندھ
بہترین افسران پر مشتمل ٹیم تفتیش کے علاوہ دوران فرائض غفلت و لاپرواہی کے مرتکب تفتیشی افسران کی فہرستیں مرتب کریں۔آئی جی سندھ
غفلت و لاپروائی کے مرتکب افسران کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی سندھ
جرائم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کراچی اورحیدرآباد ڈویژنز اور انکی ٹیمز کو شاباش دیتا ہوں۔آئی جی سندھ
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔