Press Releases

آئی جی سندھ/نجی سیکورٹی کمپنیز/گارڈز/غیرملکی سیکورٹی /ایس او پی/جائزہ /اجلاس

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت غیر ملکی شہریوں کی سیکورٹی پر مامور نجی سیکورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان و سندھ کی بنائی گئی ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔

 

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں آل پاکستان سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ منیر احمد نے 5 رکنی وفدکے ہمراہ شرکت کی۔

 

اجلا س میں ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی،ایس پی یو،ٹریننگ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

 

اجلاس کو آل پاکستان سیکورٹی ایجینسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجرریٹائرڈ منیر احمد نے حکومت پاکستان و سندھ کی ترتیب دی گئی ایس او پی پر عمل درآمد اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تصدیق کے بعد بھرتی اور بعداذاں غیرملکی بالخصوص چینی باشندوں کی سیکورٹی پرتعینات کیئے گئے تمام نجی سیکیورٹی گارڈز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔چئیرمین اے پی ایس ایس اے

 

مستند اور رجسٹرڈ سیکورٹی گارڈزکو اے پی ایس ایس اے کی جانب سے "بارکوڈ"لگا سروس کارڈ اور یونیفارم بیج فراہم کیا جارہا ہے ۔بریفنگ 

 

بار کوڈ کے ذریعے کسی بھی وقت موبائل فون ایپلیکیشن سے گارڈ کی تصدیق کی جاسکے گی۔بریفنگ 

 

گارڈ ز کو فائرنگ کی تربیت کیلیئے پولیس کی مدد درکار ہے۔بریفنگ 

 

غیر رجسٹرڈ نجی سیکورٹی کمپنیوں اور گارڈز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔وفد کا مطالبہ

 

نجی سیکورٹی کمپنیوں اور گارڈز سے متعلق ایس او پی پر عملدرآمد اور دیگر معاملات کیلیئے ڈی آئی جی ایس پی یو کوآرڈینیشن میکنزم بنائیں۔آئی جی سندھ کی ہدایت

 

اے پی ایس ایس اے کی درخواست پر کراچی اور اندرون سندھ میں قائم پولیس ٹریننگ اسکولز میں نجی گارڈز کو فائرنگ کی تربیت فراہم کی جائے۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ٹریننگ کوہدایت

 

سادہ لباس ہو یا باوردی کسی بھی سرکاری اور نجی سیکورٹی اہلکار کو اسلحہ کی نمائش کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔آئی جی سندھ 

 

سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی کے دوران پولیس ریکارڈ میں مطلوب/مفرور ملزمان سامنے آنیکی صورت میں حوالگی پولیس 15 کے ذریعے متعلقہ تھانے کو کی جائے۔آئی جی سندھ