Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
*آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت "سندھ پولیس گیمز2025" کے انعقاد سے متعلق جائزہ اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی، ویلفیئر،آپریشنز، اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،ٹریننگ،ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، سیکیورٹی اینڈ ایمرجینسی سروسز، کرائم اینڈانویسٹی گیشنز،ٹریفک کراچی، ٹی اینڈ ٹی،ٹریننگ، فائنانس،ساؤتھ، اسپیشل برانچ سمیت اے آئی جیز،نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک و چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے "سندھ پولیس گیمز 2025" کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سندھ پولیس کی جانب سے "پولیس گیمز" کا انعقاد 19نومبر سے 22 نومبر تک کراچی میں کیا جارہا ہے۔چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ
ایونٹ میں سندھ پولیس کے مختلف یونٹس کے 1570 اہلکار بشمول 117 خواتین شرکت کررہی ہیں۔بریفنگ
چار روزہ ایونٹ میں 18 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔بریفنگ
اندرون سندھ سے شرکت کرنے والے اہلکاروں/کھلاڑیوں کی رہائش،ٹرانسپورٹ اور پریکٹس کے انتظامات مکمل ہیں۔بریفنگ
یومیہ پیشہ ورانہ مصروفیات و دفتری امور کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی وجسمانی صحت کے لئے ضروری ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سندھ پولیس میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نا صرف صحت کے فوائد بلکہ پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔آئی جی سندھ
کھلاڑی اہلکاروں کو بہترین رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ اور پریکٹس کی جگہ فراہم کی جائے۔آئی جی سندھ
مقابلوں کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی سندھ
سیدسعدعلی
ترجمان
انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ