Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اے ایس آئی منتخب ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اعزازمیں تقریب۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی کے محمدعلی شاہ آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں ایڈشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزسمیت دیگرافسران کی شرکت۔
تقریب میں سی پی او کے مختلف یونٹوں میں تعینات ایس پی ایس سی سے اے ایس آئی منتخب ہونے والے 6پولیس اہلکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اہلکاروں کا ڈیوٹی کے دوران مسابقتی امتحان پاس کرکے افسرمنتخب ہونا سندھ پولیس کے لئے اچھا آغازہے۔ آئی جی سندھ
پڑھے لکھے افراد کی سندھ پولیس میں شمہولیت ہماری پولیسنگ اور تھانہ کلچرکو یقدم تبدیل کررہی ہے۔ آئی جی سندھ
تھانہ کلچر کا تبدیل ہونا عوام کوبراہ راست خوشگوار اور عوام دوست ماحول فراہم کررہا ہے۔ آئی جی سندھ
حکومت نے تھانہ کلچرکومزیدبہتربنانے لئے فنڈزدیے ہیں۔ آئی جی سندھ
پولیس کی جرائم بالخصوص منشیات کے خلاف حالیہ مہم کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ آئی جی سندھ
نتائج کی بدولت منشیات کی خریدوفروخت میں کمی اور نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کا سبب بن رہی ہے آئی جی سندھ
سندھ پولیس وہ محکمہ ہے جو ضرورت مندوں کی ضرورت کے وقت کام آتا ہے۔ آئی جی سندھ
خدمات کرنے کا مینڈیٹ سندھ پولیس سمیت صرف چندمحکموں کے پاس ہے۔ آئی جی سندھ
عوام پولیس سے بنیادی طورپر سیکورٹی سروس چاہتے ہیں۔ آئی جی سندھ
عوام کو بہترسیکورٹی سروس دینا جرائم کے خاتمہ کا بنیادی کلیہ ہے۔ آئی جی سندھ
جب ہم ٹیم کی صورت کام کرتے ہیں تو اچھے نتائج برآمدہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ