Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ/اجلاس/پوائنٹ می سافٹ ویئر/اپ ڈیٹ ورژن/آفیشل ویب سائٹ سندھ پولیس/افتتاحی تقریب۔۔۔
کراچی07اگست 2024:-
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کی نئی آفیشل ویب سائیٹ اور حاضری اپیلیکشن پوائنٹ می کے اپڈیٹ ورژن کا افتتاح کیا۔
اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کے حاضری ایپلیکیشن (Pointme) کے اپ ڈیٹ ورژن اور میڈیا ونگ کی جانب سے بنائی گئی سندھ پولیس کی نئی آفیشل ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل آئی جیز، فائنانس اینڈ ویلفیئر، آپریشنز سندھ،ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ،ٹی اینڈ ٹی،سی ٹی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس، انویسٹی گیشن اینڈ کرائم،اسٹیبلشمنٹ،ہیڈ کوارٹرز،ٹریننگ،آئی ٹی، آر آر ایف،ایڈمن، ایس اینڈ ای ایس ڈی، ٹریفک کراچی،تمام زونز کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی کے علاوہ اے آئی جیز ایڈمن، ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز،پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد،ایس بی اے،میرپورخاص،لاڑکانہ اور سکھر کے ڈی آئی جیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میڈیا سیل نے باالترتیب پوائنٹ می کے اپ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کی خصوصیات اور سندھ پولیس ویب سائٹ کے افتتاح اور اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پوائنٹ می سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹڈ ورژن کو پیغامات،وائس میسیجز اور ویڈیو پیغامات جیسی سہولت سے آراستہ کیا گیا ہے اس ایپ کی مدد سے پولیس حاضری نظام کو تقویت دینے کیساتھ ساتھ ماتحت ادنیٰ تک بالا افسران کی ہدایات کی رسائی کو بھی ممکن بنایا گیا ہے بریفنگ میں مذید بتایا گیا کہ ایپ میں جدت متعارف کرانیکا مقصد پولیس ملازمین کے فلاح جیسے اقدامات و دیگر ضرور امور سے انہیں آگاہ رکھنا ہے۔اس ایپ کے ذریعے اہم ایونٹس، تہوار ودیگر مواقعوں پر سیکیورٹی ہدایات کو برق رفتاری سے متعلقہ پولیس افسران و جوانوں تک منتقل بھی کیا جا سکے گا۔علاوہ اذیں کراچی اور دادو میں جدید اور اپ ڈیٹڈ ورژن کی کامیابی کے بعد پوائنٹ می ایپ کا دیگر اضلاع میں بھی آغاز ہونے جارہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے پولیس ویلفیئر امور، سہولیات و بہبود کے دیگر اقدامات سے تمام پولیس ملازمین کو آگاہ کیا جاسکے گا جبکہ
اعلی حکام کےاحکامات سے فورس کا ہر ممبر آگاہی بھی حاصل کرسکے گا۔ویب سائٹ پر پولیس کے لیئے تمام رہنما ہدایات،ویڈیو اور لنکس کا شیئر کرنا ممکن ہوجائیگا اور پولیس سہولت مراکز کے پبلک سروس میسجز سے متعلق اعلانات بھی ویب سائٹ پر شیئر کیئے جاسکیں گے۔تمام پولیس ملازمین/اسٹاف رینک/خصوصی یونٹس کے لیئے نوٹیفیکیشنز کا اجراء بھی ویب سائٹ سے کیا جاسکے گا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پوائنٹ می، تلاش ایپ ڈیوائس اور ایس فور سسٹم کے قابل عمل ہونے سے ہم جدید پولیسنگ کے زمانے میں داخل ہوچکے ہیں تاہم ہمیں اپنی تیکنیکی صلاحیتوں اور ماڈرن تیکنیکس کی بدولت پولیسنگ کو آسان،عوام دوست اور مؤثر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جرائم اور کریمنلز کی شکست کا سبب جدید اور ماڈرن ٹولز کا استعمال ہے۔سندھ پولیس کے تحت پوائنٹ می سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹڈ ورژن کا آغاز لائق ستائش و تحسین ہے جبکہ سندھ پولیس کی ویب سائٹ سے ماتحت اعلیٰ اور ادنیٰ کے درمیان روابط کو تقویت ملیگی۔