Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے قیام کے حوالے سے اجلاس۔
سندھ پولیس کی جانب سے کراچی میں اپنی نوعیت کے پہلے سرکاری ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے قیام کے لئے عمارت و مقام کا تعین و انتخاب کرلیا گیا۔
پہلے مرحلے میں کراچی میں ڈرائیور ٹریننگ اسکلول کا پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر آغاز کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے قیام کے حوالے سے اجلاس۔
اجلاس میں ڈی آئی جیزڈی ایل،ٹی اینڈ ٹی،ایس پی پی یو، اسٹبلشمنٹ،ہیڈکواٹرز،فائنانس،آئی ٹی، ٹریننگ سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت۔
اجلاس کو ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اینڈ ٹریننگ نے ڈرائیونگ ٹڑیننگ اسکول کے مقام،موجودہ صورتحال اور آغاز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کراچی میں پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد کے احاطہ میں واقعہ ایک عمارت منتخب کرلی گئی ہے۔بریفنگ
عمارت کے 6 کمروں میں کلاس رومز کے ساتھ ساتھ ضروری دفاتر بھی قائم کیئے جائیں گے۔بریفنگ
عمارت میں بنیادی ضروری مرمت اور سامان کی فراہمی کے بعد داخلہ اور کلاسز کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔آئی جی سندھ
اسکول میں موٹر سائیکل،ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کے حصول کے لئے تربیت دی جائے گی۔بریفنگ
کراچی میں ٹریفک حادثاث کی روک تھام اور بالخصوص ڈرائیورز کی تربیت یقینی بنانے کے لیے سندھ پولیس اور دیگر اداروں کے اشتراک سے ڈرائیونگ اسکول کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
تربیت حاصل کرنے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں یقینی مدد و آسانی میسر آسکے گی۔ آئی جی سندھ
اسکول کے قیام سے ڈرائیور حضرات کو پیشہ ورانہ صلاحتیوں، ڈرائیونگ کے معیار اور رہنما اصولوں کے مطابق تربیت دی جاسکے گی۔ آئی جی سندھ