Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں کاروکاری قتل سمیت دیگرقتل کے مقدمات میں تفتیش، گرفتاری،ثبوتوں،مدعی وگواہوں کے تحفظ،عدالتی پیروی، سزاؤں اور بریت سے متعلق جائزہ اجلاس۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز کرائم اینڈانوسٹیگیشنز،ہیڈکواٹرز،انوسٹیگیشنزکراچی،اے آئی جی ویلفیئر،لیگل،کمپلین سیل،آپریشنز اور زیرتربیت اے ایس پیز نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے شرکاء کو اے آئی جی لیگل نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران درج ہونے والے کاروکاری قتل کیسز میں شعبہ تفتیش کی جانب سے کی جانے والی تفتیش،سفارشات اور بریت کی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

صوبے میں کاروکاری کے جملہ مقدمات و تفتیشی پہلوؤں پر سفارشات اور مزید تجاویز سے متعلق نوجوان اے ایس پیزکو ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ اے آئی جی لیگل

کاروکاری قتل کے مقدمات میں تفتیش کے حوالے سے جامع سفارشات افسران ارسال کرچکے ہیں۔ بریفنگ 

کاروکاری قتل کیسزمیں تفتیشی طریقہ کار سے متعلق معزز عدلیہ بھی اپنی آبزرویشن دے چکی ہے۔ بریفنگ 

پولیس اسٹیشن ریکارڈمینجمنٹ سسٹم میں قتل سمیت تمام جرائم کی تفتیش سے متعلق چیک لسٹ اور آن لائن ثبوتوں کے اندراج کی سہولت میسر ہے۔ ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشنز 

کاروکاری قتل سمیت دیگر قتل کے مقدمات میں سینئر سطح پر نگرانی اور ذمہ داری کی پالیسی متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ بریفنگ 

مقدمات کی تفتیش و تحقیق اور چھان بین ہی پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور کام ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن 

افسران کاروکاری کے ہر ایک مقدمہ میں علیحدہ علیحدہ اپنی تفصیلی سفارشات  ترتیب دیں۔ آئی جی سندھ 

ترتیب کردہ سفارشات میں تفتیش کے جملہ امور میں کسی بھی قسم کی کمی، کوتاہی، لاپرواہی، گٹھ جوڑ اور ذمہ داریوں کے تعین سمیت سزاؤں کی سفارشات بھی منسلک کریں۔ آئی جی سندھ 

تفتیش میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کیش ریوارڈ اور اسناد کے حوالے سے بھی سفارشات دیں۔ آئی جی سندھ 

ماہر اور باصلاحیت تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی پول کی تشکیل کےحوالے سے بھی تجاویز دی جائیں۔ آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشنز کو ہدایت

پول کی تشکیل کا مقصد کاروکاری سمیت دیگر قتل کے مقدمات کی تفتیش کو موثر اور کامیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔ آئی جی سندھ

ضلعی افسران کاروکاری اور قتل جیسے مقدمات پر فی الفور ایف آئی آرز کا اندراج یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ کی ہدایت

کاروکاری قتل کیس کامقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ 

ڈی ایس پی رینک کا افسر کاروکاری کیسزمیں سپروائزری افسرمقرر کیا جائے۔ آئی جی سندھ 

تبادلے کی صورت میں بھی متعلقہ ایس ایچ او کاروکاری قتل کے مقدمہ کی متعلقہ عدالتوں میں چالان داخل ہونے تک پیروی کا پابند ہوگا۔ آئی جی سندھ

کاروکاری قتل سمیت دیگر قتل کے مقدمات کی تفتیش سے متعلق تربیتی کورس متعارف کرائے جائیں۔ آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ٹریننگ  کو ہدایت