Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ سیف سٹی پروجیکٹ،ای چالان اور پولیس ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی،این آرٹی سی حکام،ڈی آئی جیز،ہیڈ کواٹرز،سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول،آئی آتی،ٹریفک کراچی، ساؤتھ رینج، ایس ایس پی اے وی ایل سی سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو این آرٹی سی حکام، ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی،ڈی آئی جیز،ایس پی ایچ پی،آئی ٹی،ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی اے وی ایل سی نے علیحدہ علیحدہ بریفنگ میں مجموعی ذمہ داریوں اور امور پر مشتمل تفصیلات کا احاطہ کیا۔
پہلے فیز کے تحت 1300 میں سے اب تک 891 کیمراز کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ڈی جی سندھ سیف سٹی
سیف سٹی کا پہلا فیز تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔بریفنگ
سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نصب کیمروں سے جاری ہونے والا پیغام فیلڈ پر مامور ایمرجنسی رسپانس وہیکلز (EVR) کو ریئل ٹائم میں منتقل ہونیکا آغاز ہوگیا ہے۔این آر ٹی سی حکام
سیف سٹی سسٹم سے جنریٹڈ پیغام نزدیک ہی مامور ای وی آر کو اندرون 5 سیکنڈ موصول ہوجائے گا۔ بریفنگ
اسی سال سیف سٹی منصوبے کے دوسرے فیز کا آغاز بھی ہوجائیگا۔ بریفنگ
کراچی میں چند مقامات پر ای چالاننگ تجرباتی بنیادوں پر جاری ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
جبکہ کئی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر سیف سٹی منصوبے کے ساتھ کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔بریفنگ
سیف سٹی کے دوسرے فیز میں کراچی کی تمام سڑکوں پر ای چالان سہولت دستیاب ہوجائے گی۔بریفنگ
سیف سٹی کے تحت فرائض پر مامور ای وی آرز کو شہر میں موجود مختلف اسٹریٹیجیکل لوکیشنز پرتعینات کیا جائے۔ آئی جی سندھ
سیف سٹی منصوبے کے ساتھ پولیس 15, شاہین فورس،سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول،اے وی ایل سی و دیگر کو انٹیگریٹ کیا جائے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سسٹم جنریٹڈ پیغام ای وی آرز سمیت تمام فیلڈ فارمیشن یونٹس کو بھی ریئل ٹائم میں موصول ہونا چاہیے۔ آئی جی سندھ
ای چالان سسٹم کی فعالی سے پولیس اور عوام کا براہ راست رابطہ کم سے کم ہوجائے گا۔ آئی جی سندھ
سیف سٹی منصوبے کے تحت ٹریفک،کرائم مانیٹرنگ و کنٹرول سہولت کی رسائی سندھ کے دیگر شہروں تک ممکن بنائی جائے۔ آئی جی سندھ
ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی،ڈی آئی جی ایس پی ایچ پی،آئی ٹی،ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی اے وی ایل سے تمام فیلڈ فارمیشنز،ضلعی پولیس اور شہروں میں نصب کیمروں کی انٹیگریشن کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کریں۔آئی جی سندھ