Press Releases

آئی جی سندھ/باڈی وارن کیمرا/استعمال/کارکردگی/اجلاس

• آئی جی سندھ غلآم نبی میمن کی زیرصدارت باڈی وارن کیمروں کے استعمال،کارکردگی اور فوائدسے متعلق جائزہ اجلاس۔
• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز پیڈکواٹر،آئی ٹی،ٹریفک سنیت دیگرپولیس افسران شریک تھے۔
• اجلاس کو ڈی آئی جی آئی ٹی اور ٹریفک نے باڈی وارن کیمروں کی کارکردگی اور استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

• سندھ پولیس کے پاس تقریباً800باڈی وارن کیمرے ہیں جن میں 500ٹریفک پولیس جبکہ 300آپریشنل پولیس اہلکاراستعمال کرررہے ہیں۔
• باڈی وارن کیمرے گزشتہ دوسال سے عوام دوست پولسنگ کے لئے مختلف شعبوں میں سہولت ومعاونت فراہم کررہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک
• باڈی وارن کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے دوران چالان ٹکٹنگ ، پولیومہم اور دیگراقدامات کے دوران استعمال کیے جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک

• ٹریفک چالاننگ افسران کو باڈی وارن کیمرے کے ساتھ چالان کرنے اور اسے ریکارڈکرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک
• یومیہ کی بنیادپرہرٹریفک چالان کے ساتھ اس کی باڈی وارن کیمرے سے ریکارڈنگ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک
• چالاننگ افسرشہری کو چالان سے قبل باڈی وارن کیمرے میں اس کی ریکارڈنگ سے متعلق آگاہ کرتا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک
• نتیجتااس عمل سے شہریوں اور ٹریفک پولیس عملے کے درمیان رپورٹ ہونے والی شکایات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک
• پولیس اہلکاروں کی حاضری،ملازمت کے دوران نظم وضبط، شہریوں کے ساتھ رویے،اور جرائم کی عکس بندی میں کارآمد ثابت ہورہے ہیں۔
• ٹیکنالوجی کااستعمال بہتر پولسنگ اور پرامن معاشرے کے لیئے ناگذیر ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے، تیز رفتاری سے گاڑی چلانیوالوں،رنگین شیشے،پولیس لائٹیں اور جعلی نمبرپلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھیں۔آئی جی سندھ
• کراچی ٹریفک پولیس کومزید باڈی وارن کیمرے بھی دیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ
• کراچی میں ٹریفک چالان ٹکٹنگ سروس کو مزید بہتر و آسان بنانے کے لیے سندھ حکومت کو اسمارٹ ٹریفک چالاننگ کیمروں کی تنصیب کی سفارش کی ہے۔آئی جی سندھ
• پہلے مرحلے میں 30 مقامات / انٹرچینجز پر اسمارٹ کیمرے نصب کیئے جائیں گے۔آئی جی سندھ
• کیمروں کی تنصیب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرشہریوں کو ان کے گھر پر چالان ٹکٹ موصول ہوجائے گا۔آئی جی سندھ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.