Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت "فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم" و ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق دوسرا جائزہ اجلاس۔
نئے ٹریفک قوانین و جرمانوں کا نفاذ صوبے بھر میں یکساں ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
صوبائی سطح پر "بغیر نمبر پلیٹ"چلنے والی گاڑیوں سمیت ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں پر نئے قوانین کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ کی ضلعی ٹریفک افسران کو ہدایت
نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار روپےتک ہے۔آئی جی سندھ
"اندرونِ 14 یوم"ادائیگی کی صورت میں جرمانوں کی رقم میں "50 فیصد" تک کی رعایت دی گئی ہے۔آئی جی سندھ
50 خلاف ورزیوں کا رعایتی جرمانہ "2 سے ڈھائی ہزار روپے"ہے۔ آئی جی سندھ
آگاہی،تنبیہہ کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں جرمانہ بالترتیب بڑھتاجائے گا۔آئی جی سندھ
صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق شعور بیداری اور آگاہی مہم تیز کی جائے۔آئی جی سندھ
ٹریفک شکایات سے متعلق ہرضلع میں سہولت سینٹرزقائم کیے جائیں۔آئی جی سندھ
اسوقت 59 خلاف ورزیوں کو مانیٹر اور جرمانہ کیا جارہا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی اجلاس کو بریفنگ
صرف "9 انتہائی مہلک وسنگین"خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے زائد جرمانہ مختص ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک
ون وے،کم عمربچوں کا ڈرائیونگ کرنا،ون ویلنگ،ڈرفٹنگ،لائٹس کے بغیر،غیررجسٹرڈ گاڑیاں،غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ،ٹریفک لائٹ سگنلز کی خلاف ورزی اور گاڑیوں کی غیرقانونی اوورٹیکنگ سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔بریفننگ
سوشل میڈیا پر بھاری گاڑیوں کے جرمانہ کو موٹرسائیکل و کار کے جرمانوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔بریفنگ
صرف کراچی میں ٹریفک جرمانوں سے متعلق شکایات کے لئے 11 مقامات پر سہولت سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔بریفنگ
سہولت سینٹرز میں ایس پی،سی پی ایل سی نمائندہ اور ڈی ایس پی ٹریفک یا متعلقہ افسران شکایت کا ازالہ کریں گے۔بریفنگ
جرمانہ سے متعلق شکایت کے ازالہ کا وقت جرمانہ کی مدت میں شمار نہیں ہوگا۔ بریفنگ
جرمانہ کی اطلاع ذریعہ پاکستان پوسٹ، ایس ایم ایس سروس اور ایپلیکیشن کی جارہی ہے۔ بریفنگ
کراچی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے روڈ سیفٹی اقدامات کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ بریفنگ
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، ویلفیئرز،ٹریننگ،ڈی جیز،سیف سٹی،ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز، سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول،اسٹبلشمنٹ، ڈی ایل برانچ،ٹریفک کراچی،آئی ٹی، فائنانس،اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔