Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس
کراچی04جولائی 2024: -
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، فائنانس اینڈ ویلفیئر،آپریشنز سندھ، ڈی آئی جیز،ٹی اینڈ ٹی،ہیڈکوارٹرز سندھ، اسٹیبلشمنٹ،ایسٹ، ساؤتھ،ٹریفک، سیکیورٹی،کرائم اینڈ انویسٹی گیشن، سمیت،لاجسٹکس، فائنانس،ویلفیئر کے اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد،میر پور خاص،ایس بی اے، لاڑکانہ،سکھر کے ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی ٹرہفک حیدرآباد نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز نے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے صوبائی سطح پر تقاریب کے انعقاد و انتظامات کی بابت تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
مختلف سینئر افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں اور کمیٹیز کو انکی ذمہ داریوں کی تفصیلات سے بھی باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے علاوہ اذیں
تشکیل کردہ کمیٹیاں تفویض کردہ فرائض کے تحت یوم شہدائے پولیس کی مرکزی تقریب کے انتظامات کو نا صرف دیکھیں گی بلکہ انتہائی ٹھوس اور مربوط اقدامات کی بدولت تقریب شاندار بھی بنائیں گی۔
آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں یوم شہدائے پولیس کی تقریب کی مناسبت سے پولیس کمیٹیاں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیتے ہوئے شہدائے پولیس کی فیملیز کے لیئے تقریب میں بہترین اور معیاری انتظامات کو یقینی بنائیں گی جبکہ ایسی تمام فیملیز کی تقریب میں شرکت کے موقع شاندار استقبال کے لیئے بھی تمام تر انتظامات کو بھی ممکن بنائیں گی ۔
آئی جی سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ شہدائے پولیس کے ورثاء،بچوں،بچیوں سمیت دیگر حقیقی رشتداران کو تقریب میں مدعو کرنیکے اور انکی شرکت کے خاطر خواہ اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یوم شہدائے پولیس دراصل ہمارے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنیکا دن ہے اور
یہ دن ہر سال 04 اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے انکی جرات بہادری اور کارہائے نمایاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں