Press Releases

آٸی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے لاڑکانہ کا دورہ کرتے ہوٸےباالخصوص کچہ ایریاز میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس کی مجموعی کارکردگی بابت جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

آٸی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے لاڑکانہ کا دورہ کرتے ہوٸےباالخصوص کچہ ایریاز میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس کی مجموعی کارکردگی بابت جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ڈی آٸی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اسپیشل برانچ نے شرکت کی۔

قبل ازیں آئی جی سندھ کی ڈی آٸی جی آفس لاڑکانہ آمد پر پولیس کے چاک و وبند دستے انھیں سلامی دی۔

آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاء کو جاری ہدایات میں کہا کہ کچہ ایریاز میں امن و امان کے حالات کو مستحکم اور مکمل طور پر پولیس کنٹرول میں لانیکے لیئے ڈاکوٶں اور دیگرجرائم پیشہ عناصر، گروہوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف جاری ٹارگٹیڈ آپریشن پر آخری ڈاکو کے خاتمے تک جاری رہیگا اور مجھے قوی امید ہیکہ سندھ پولیس کے بہادر افسران اور جوان ڈاکوٶں کے مکمل خاتمے اور شہریوں کو پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے انتہائی پرعزم اور مستعد ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی ایس ایس پیز محکمانہ امور و اقدامات میں کسی قسم کے دباؤ یا سیاسی مداخلت سے آزاد اور خود مختار ہیں کسی سے ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے, پولیس آپکی حفاظت کے لیے پیش پیش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت لاڑکانہ رینج میں امن و امان کافی بہتر ہے تاہم جملہ حالات میں مزید بہتری کے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔