Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں پولیس اسٹیشن ریکارڈمنجمنٹ سسٹم کی نئی عمارت و دفتر کا افتتاح کردیا
اس سلسلے میں سادا اور پُروقار تقریب ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن سندھ کے دفتر میں منعقدہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
تقریب میں چیف سی پی ایل سی، ایڈشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، فنانس، ڈی آئی جیز ہیڈ کواٹر، ٹریفک، آئی ٹی، ٹی اینڈ ٹی،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ائڈمن کراچی،ساؤتھ ایس ایس پیز، اے آئی جیز اور دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔
دفتر آمد پرڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹیگیشن نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا۔
آئی جی سندھ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
آئی جی سندھ نے نئی تعمیرہونے والی عمارت اوراس میں قائم مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
ڈئی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ نے پی ایس آر ایم ایس کی اب تک کی کارکردگی، ریکارڈ کے اندراج اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب کے انعقاد کا مقصد پی ایس آر ایم ایس سسٹم میں ڈیٹا انٹری سے لیکر اسے محفوظ بنانے تک سے متعلق آگاہی کرنا ہے۔ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ
آئی جی سندھ کے وژن نے ہی آج ہمیں اس کامیابی تک پہنچایا ہے۔ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ
حیدرآباد، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں پی ایس آر ایم ایس دفاتر پہلے ہی قائم ہوچکے ہیں۔ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ
پی ایس آر ایم ایس میں ڈیٹا محفوظ کرنے میں آپریٹرز نے بہترین کردارادا کیا۔ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ سمیت کو مبارکباد پیش کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انویسٹی گیشن ریکارڈ کو آن لائن و محفوظ بنانے پر آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
سندھ بھر میں انویسٹیگیشن کے ریکارڈ کو پی ایس آر ایم ایس میں محفوظ کرنا ایک سنگ میل ہے جوکہ آج عبور کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
یہ سفر آئی جی سندھ کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
اس سے قبل بھی سندھ پولیس بیشتر جدید ٹکنالوجیز سے مستفید ہوچکی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
سندھ پولیس 40 کے قریب مختلف ایپلیکیشنز کا استعمال کررہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
آئی جی سندھ نے انویسٹی گیشن ریکارڈ کو پی ایس آر ایم ایس سسٹم میں محفوظ کرنے پر ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
سب سے اہم کام پولیس کا تفتیش ہے جو ہمارے پہچان ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ہر ایک پولیس افسر کو انوسیٹی گیشن آئی چاہیئے۔ غلام نبی میمن
ایک اچھا انویسٹی گیشن افسر وہی ہوتا ہے جو شواہد کو محفوظ کرے، اکھٹا کرے اور متاٹرین کو انصاف فراہم کروائے، آئی جی سندھ
ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد تفتیش افسر کے ثواب دیدی اختیار کو ختم کرنا ہے۔ آئی جی سندھ
جہاں انسانی ثوابدید آجاتی ہے وہاں کوتاہیوں و غلطیوں کی گنجائش ہوتی ہے۔ آئی جی سندھ
پی ایس آرایم ایس کے مکمل فعال ہونے سے تفتیشی پرہونے والی تنقیدوسوالات تقریباًختم ہوجائیں گے۔ آئی جی سندھ
اگرچیک لسٹ پرعمل کرتے رہے تو بہت سی تفتیشی خامیاں ختم ہوجائیں گی۔ آئی جی سندھ
میرے دیئے گئے ٹاسک کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ نے بہترین انداز میں تکمیل تک پہنچایا۔ آئی جی سندھ
پی ایس آر ایم ایس ڈیٹا سے انویسٹی گیشن کی خامیوں کو دور کرنے میں بہترین نتائج حاصل ہوئے۔ آئی جی سندھ
پی ایس آر ایم ایس کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے ماہانہ میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ غلام نبی میمن
کیس فیلو منیجمنٹ سسٹم اور پی ایس آر ایم ایس سسٹم باہم مشترک ہوچکے ہیں۔ آئی جی سندھ
دور حاضر میں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، آئی جی سندھ
کریمنل جسٹس سسٹم ایف آئی آر کے اندراج سے لیکر ملزمان کو کیفرکردار رک پہنچانے کا سفر ہے۔ آئی جی سندھ
تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
سیدسعدعلی
ترجمان
انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ