Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شعیہ مکتب فکر کےعلماء واکابرین کے ساتھ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شیعہ مکتب فکر کے علماء واکابرین،ڈی آئی جیز لاڑکانہ،سکھر،ایس ایس پیز نےذریعہ وڈیو لنک جبکہ ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز،ٹریننگ،اے آئی جیز نے بالمشافہ شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر اظہار تشکر اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔
شرکاء نے متعلقہ اضلاع و ڈویژن میں پولیس سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
شرکاء کی جانب سے پولیس و قانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں کو سیکیورٹی انتظامات کے دوران ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
محرم مجالس، جلوسوں اور دیگر اقدامات میں رضاکار متعلقہ پولیس کے شانہ بہ شانہ رہیں گے۔وفود کی آئی جی سندھ کو یقین دہانی
ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آپ سے گزارش ہے کہ کسی بھی شرپسندی کا شکار نہ ہوں،قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔ آئی جی سندھ
ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور انشاللہ اب بھی دیں گے۔آئی جی سندھ
سندھ پولیس،قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اورسیکیورٹی ایجنسیز شب و روز اپنا کام کررہی ہیں۔ آئی جی سندھ
عالمی منظرنامہ کے پیش نظر زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ
کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں۔ آئی جی سندھ
تفرقہ پھیلانے اور امن و امان کے حالات کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔آئی جی سندھ
علماء،ذاکرین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار سے محرم سال 2025 کو پرامن اور محفوظ بنائیں۔غلام نبی میمن
سید سعد علی
ترجمان
انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ