Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجینسیز کے 06 رکنی وفد نے صدر میجر ریٹائرڈ منیر کی سربراہی میں ملاقات کی اور نجی سیکیورٹی ایجیسیز کو جملہ اموت و اقدامات کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔

کراچی29مئی2024؛۔

 

آئی جی سنھ نے کہا کہ امن و امان اور اس تناظر میں پولیس کے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنانیکے لیئے ضروری ہیکہ  نجی سیکیورٹی کمپنیز غیر ملکیوں کی سیکورٹی سے متعلق تفصیلات سے باقاعدہ آگاہ کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ تمام سیکیورٹی ایجینسیز کو چاہیئے کہ وہ مرتب کردہ سیکیورٹی مینؤل پر عمل درآمد کرتے ہوئے پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سے قبل سیکیورٹی کلیئرنس، تربیت اور ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل جیسے امور و اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی گارڈزکی تربیت کے حوالے سے سندھ پولیس نا صرف اپنا کردارادا کرے گی بلکہ گارڈز کی تربیت کے عمل میں آپکو ہر ممکن سپورٹ اور تعاون بھی فراہم کریگی۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ نان سی پیک پروجیکٹ سے وابستہ چائنیز باشندگان کی دستیاب  تفصیلات پولیس سے شیئر کی جائیں تاکہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جاسکے۔

 

آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ایجینسیز کے وفد سے کہا کہ غیر مصدقہ سیکیورٹی کمپنیز کو بند ہونا چاہیئے اور اس ضمن میں آپ اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار بطریق احسن یقینی بنائیں۔

 

اس موقع پر ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز سندھ، آئی ٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی موجود تھے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.