Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
ایس فور سسٹم کے تحت تعینات اہلکاروں کو ہائی ویز کے پروٹوکول کے حوالے سے تربیت دی جائے۔آئی جی سندھ
کراچی05جون2024؛۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم( S4) کی تنصیب سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور اجلاس ایجنڈے پر دی جانیوالی تفصیلی بریفنگ پر مزید ضروری ہدایات دیں۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی اور این آر ٹی سی ( NRTC) کے نمائندے نے مزکورہ سسٹم کی تنصیب، اہمیت،افادیت اور فعال ہونے متعلق تفصیلات کا احاطہ کیا۔جبکہ ڈی آئی جی آرآرایف نے پولیس ڈپلائمنٹ اور ایس ایس پی اے وی ایل سی نے چوری شدہ اورچھینی گئیں گاڑیوں کی برآمدگی کے طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس فور منصوبے کا قیام امن اور جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ہوگا۔اس منصوبے سے نا صرف جرائم میں کمی آئیگی بلکہ جرائم پیشہ عناصر پر پولیس کی گرفت کو بھی مزید تقویت ملیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں ڈیجیٹل انٹروینشن سے کریمنلز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اور ارتکاب جرم سے قبل گرفتاری کا خوف ہر وقت ان پر غالب رہیگا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس فور سسٹم کے تحت سندھ کے تمام داخلی و خارجی روٹس/ ٹال پلازہ پر تعینات اہلکاروں کو ہائی ویز کے پروٹوکول کے حوالے سے باقاعدہ تربیت کے اقدامات کیئے جائیں جبکہ تعینات اہلکاروں کے فرائض سے متعلق ایس او پی ترتیب دیکر دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ فرائض کی بہترین ادائیگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں۔علاوہ ازیں تعینات اہلکاروں کو تلاش ایپ ڈیواسز، گاڑیاں اور ضروری آلات بھی مہیا کیئے جائیں تاکہ جرائم میں ملوث عناصر جدید آلات کے استعمال سے قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔اجلاس کو ڈی آئی جی آئی ٹی نے بتایا کہ ایس فور منصوبے پر تعینات عملے کی تربیت مکمل ہوچکی ہے۔جبکہ جدید آلات فراہم کرنیکے علاوہ کیمراز بھی کردیئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آرآرایف کا کہنا تھا کہ ایس فور منصوبے کے لیئے آرآرایف اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ کردی گئی ہے جبکہ مزید 300 کی ڈپلائمنٹ کے اقدامات مستقبل قریب میں کیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں میں نے بذات خودکراچی تا سکھر S-4منصوبے کا دورہ بھی کیا ہے۔
اجلاس کو ایس ایس پی اے وی ایل سی نے بتایا کہ S-4 منصوبے پر اے وی ایل سی کا عملہ بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز سندھ، اسٹیبلشمنٹ سندھ، ٹریفک کراچی بھی شریک تھے۔