Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
سندھ کے ضلع شکارپور اور کشمور کے کچہ ایریازمیں ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرنیوالے غازی پولیس جوانواں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد و انعمامات کا انعقاد۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کے سلیم واحدی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
· تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر،ڈی آئی جیز،ڈرائیونگ لائسنس،لاڑکانہ، اسٹبلشمنٹ،ہیڈکواٹرز، ایس ایس پی کشمور، شکارپور سمیت دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
· تقریب میں لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع کشمور اور شکارپور کے 91 پولیس افسران و جوانوں کو آئی جی سندھ کی جانب سے سی سی ون،ایک بنیادی تنخواہ اور کیش ریوارڈ سے نوازا گیا۔
· گذشتہ ایک سال کے دوران بدنام زمانہ ڈاکوؤں سمیت جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ کشمور پولیس کے 215 جبکہ شکارپور پولیس کے 144مقابلے ہوئے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
· دونوں اضلاع میں گذشتہ ایک سال میںمقابلوں کے دوران 50 لاکھ سر کی قیمت رکھنے والے ڈاکو نورحسن بڈھانی،20 لاکھ سر کی قیمت والے حکیم ٹارٹ جتوئی, 10 لاکھ سر کی قیمت والے الہٰی احمد گہرانی جتوئی،صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرمحمد سمیت 7 نوٹیفائیڈڈاکوہلاک اور 6گرفتارکرلیے گئے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خطاب
· جبکہ مجموعی طور پر پولیس مقابلوں اور چھاپوں میں73 ڈاکوہلاک ،289ڈاکوں و جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے قبضہ سے 344 کی تعداد میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خطاب
· گذشتہ ایک سال کے دوران دونوں اضلاع میں 362 شہریوں کو ہنی ٹریپ کے جال کے ذریعے اغواء ہونے سے بچایا گیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خطاب
· آج کی یہ تقریب کچہ کے علاقوں میں ڈاکوؤں سے جوانمردی اور بیخوفی سے مقابلہ کرنیوالے غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ کی گئی ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خطاب
· تقریب کے انعقاد پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا انتہائی مشکور ہوں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خطاب
· یقین دلاتا ہوں کہ آج کی اس پذیرائی، حوصلہ افزائی اور ستائش سے جوانوں کے حوصلے مذید بلند ہونگے اور یہ زیادہ محنت کریں گے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خطاب
· لاڑکانہ ڈویژن کے پولیس اہلکار نڈر اور بہادر ہیں،کبھی کسی دشمن سے ڈریں ہیں اور نہ ڈریں گے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خطاب
· یہ ریوارڈ ایسی چیز ہے جتنا زیادہ ملے اتنا کم ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا تقریب سے خطاب
· میں چاہتا ہوں آج اگر ریوارڈ لینے والوں کی تعداد 90 ہےتو کل یہ تعداد 900 تک جائے۔خطاب
· مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب میں کسی کو سزا دیتا ہوں۔ خطاب
· مجھے امید ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن سندھ پولیس کا سر ہمیشہ اونچا رکھے گی۔خطاب
· شکارپور میں شاہزیب چاچڑ اورکشمور ضلع میں زبیر نذیر نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتابکی سرپرستی میں غیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔خطاب
· یہ تقریب تقسیم اسناد ہمارے ان شہداء کی بدولت ہے،جنہوں نے اپنے خون سے ہمیں یہ مقام اور عزت بخشی۔خطاب
· سندھ پولیس بہادری کی وجہ سے مشہور ہے اور یہ تمغہ بہادری شہداء کی وجہ سے ہمیں ملا ہے۔خطاب
· میں سندھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پولیس اہلکارو ں اور شہیدوں کا خاص خال رکھا۔خطاب
· پولیس اہلکاروں کے لیئے ہیلتھ انشورنس اور شہیدوں کے لیئے مختص فنڈ میں اضافہ کیا۔خطاب
· عوام کے لیئے تحفظ پہلی اور دوستی دوسری ترجیح ہوتی ہے۔آئی جی سندھ
· عوام کا تحفظ اللہ کے بعد سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کریں۔خطاب
· اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آپ لوگوں کی محنت کی مرہون منت ہے،جس پر آپ کو شاباش دیتا ہوں۔خطاب
· تقریب میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پیز،شکارپوراور کشمور کو عمدہ کارکردگی پر تعریفی اسناد سے بھی نوازاگیا۔