Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اینٹی وہیکلز لفٹنگ سیل ( AVLC) کی تنظیم نو اور اصلاحات کے حوالے سے اجلاس
کراچی31مئی2024؛۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اینٹی وہیکلز لفٹنگ سیل ( AVLC) کی تنظیم نو اور اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے علاوہ سی پی ایل سی چیف،ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز،سی آئی اے،آئی ٹی اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اے وی ایل سی نے تنظیم نو اور اصلاحات کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ گاڑیوں کی چوری کی مؤثر روک تھام اور اس ضمن میں غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانیکے لیئے جامع حکمت عملی پر مشتمل اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ شکایات اور جرائم کے اندراج کے حوالے سے سی پی ایل سی اور مددگار 15, اپنا سسٹم ناصرف انٹیگریٹ کریں بلکہ اس حوالے سے جملہ امور و اقدامات کو باہم ملکر انتہائی ٹھوس اور مربوط بھی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی چوری کی واردات کی معلومات کا مددگار 15 کے ذریعے اے وی ایل سی میں اندراج کے اقدامات کیئے جائیں۔تاکہ گاڑی چوری سے متعلق معلومات کی ڈیٹا بینک میں انٹری کو فوری اور یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ آئی ٹی سندھ پولیس اور سی پی ایل سی کا ایک سینٹرالائزڈ سسٹم تشکیل دیا جائے۔جسکا مقصد کرائم ریکارڈ کو ہر لحاظ سے مربوط اور مؤثر بنانا ہے۔
انہوں نے اے وی ایل سی افسران کو ہدایات دیں کہ گاڑی چوری میں ملوث ملزمان سے موثرتفتیش کی بدولت باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے گاڑیوں کی لفٹنگ میں ملوث گروہوں اور انکے کارندوں کا خاتمہ کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم ( S4) کو فعال کرکے اسے جرائم کے خلاف جلد از جلد موثر بنایا جائے۔