Press Releases

آئی جی سندھ/چائینیز شہری/سیکورٹی/جائزہ/اجلاس

آئی جی سندھ/چائینیز شہری/سیکورٹی/جائزہ/اجلاس

 

کراچی06,نومبر2024:-

 

صوبہ سندھ میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کے لیئے میزبان اور نجی سیکورٹی کمپنیز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سابق اہلکاروں سے خدمات کا پابند بنایا جائے جبکہ چائنیز باشندگان کی ہر سطح پر فول پروف اور غیرمعمولی سیکیورٹی کو یقینی بنانیکے لیئے صوبے میں جاری مختلف پروجیکٹس کے احاطے میں چینی شہریوں کی سیکورٹی پر مامور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کا مکمل سیکورٹی آڈٹ بھی کروایا جائے۔

 

یہ فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ چینی شہریوں کی سیکورٹی اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی،آپریشنز،ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ، ایس پی یو، ہیڈکوارٹرز،اسٹبلشمنٹ سندھ کی بالمشافہ جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز سمیت دیگر متعلقہ ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔

 

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، آپریشنز،ڈی آئی جیز، ایس پی یو اور اسپیشل برانچ کی جانب سے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لیئے ابتک اختیار کردہ حکمت عملی و لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی شہریوں کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ رہائش اور مختلف پروجیکٹس کے مقامات پر سیکورٹی کلیئرنس کو انتہائی اہمیت دینے کیساتھ ساتھ جملہ ضروری اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے علاوہ اذیں چائینیز شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے

زیروٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے میزبانوں/اسپانسرز اورپروجیکٹ مالکان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سابق اہلکاروں کی خدمات کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کیا جائےاور انھیں سیکورٹی کے حوالےسے جاری ایس او پی کے بارے میں آگاہی دی جائےاور ساتھ ہی ان مالکان و میزبانوں کو پروجیکٹ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو غیرضروری میل جول/ملاقات سے دور رکھنے کو ممکن بنانیکے بارے میں بھی بتائیں

 

ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ اور ایس پی یو باہم اشتراک سے حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ ایس او پی پر عمل درآمد ناصرف یقنیی بنائے بلکہ ایس پی یو سمیت تمام ضلعی اور یونٹ انچارجز اپنی نفری کو ایس او پی سے متعلق آگاہی کو بھی ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایس او پی اور اسکے تحت جملہ امور میں کسی بھی قسم کی غفلت و لاپروائی کے مرتکب ٹھرائے جانیوالوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

 

;.;.;.;.;.;.;.;.;.;.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.