Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس اسٹیشنز اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز، ٹی اینڈ ٹی،ہیڈکواٹرز، آئی ٹی،ایڈمن کراچی اسٹبلشمنٹ،فائنانس، ڈی آئی جی عاصم قائم خانی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
کراچی03جون2024؛۔

اجلاس کو ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ اور ایڈمن کراچی نے پولیس اسٹاف سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ پولیسنگ میں مثبت تبدیلی اور عوام دوست ماحول کے فروغ کے لیئے تھانوں میں قابل،محنتی اور کورس کوالیفائیڈ افسران کو تعینات کیا جائے۔جسکا مقصد جامع اصلاحات کی بدولت تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ان کا کہنا تھا تھانوں پر عملے/ اسٹاف کی طویل مدت تعیناتی جبکہ تبدیلی باقاعدہ وضع کردہ طریقہ کار کے تحت ہی کی جائے علاوہ ازیں تھانوں کے اندرونی حصوں اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے متعلق تجاویز بشمول تخمینہ لاگت ترتیب دیکر برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ تھانوں میں نفری کے لیئے دستیاب اور درکار گاڑیوں کے حوالے سے جامع تفصیلات پر مشتمل فہرست ترتیب دی جائے اور ساتھ ہی تھانوں کو افرادی قوت کی فراہمی سے متعلق جامع اور حتمی سفارشات بھی تیار کرکے برائے ملاحظہ ارسال کی جائیں علاوہ ازیں آئندہ مالی سال سے پولیس تھانے معاشی طور پر خود مختار بھی ہوجائیں گے۔