Press Releases

سابق آئی جی راہو خان بروہی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن،سابق آئی جیز،اور مرحوم کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی پی ایل سی چیف ذبیرحبیب،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت سندھ پولیس کے دیگرافسران نے شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا و فاتحہ خوانی کی۔

تعزیتی اجلاس کا انعقاد سندھ پولیس اور اے ایف آئی جی پی کے ذیر اہتمام سابق آئی جی راہو خان بروہی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کیا گیا۔

اجلاس میں مرحوم راہوخان بروہی کی یادگار تصاویر پر مبنی دستاویزی فلم بھی نشر کی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے مرحوم راہوخان بروہی کی زندگی،تعلیم، پولیس میں بھرتی اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مرحوم راہو خان بروہی سادہ طبیعت اور بہت پیشہ ور افسر تھے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز

مرحوم نے اپنی خدمات میں سندھ پولیس اور افسران کے لئے پولیسنگ سے متعلق رہنما یادیں چھوڑی ہے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز

مجھے مرحوم بروہی صاحب کے ساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ ہے۔نائب صدر اے ایف آئی جی پی غلام شبیر

وہ اپنے جونیئر افسر کی پیشہ ورانہ اور محبت بھرے انداز میں تربیت و رہنمائی کیا کرتےتھے۔ غلام شبیر

آج کا یہ اجلاس مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور انکے کارہائے نمایاں کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ

مجھے انکے ساتھ بھی کام کرنے کاُموقع ملا۔ غلام نبی میمن

میں ایس ایس پی خیرپور جبکہ مرحوم بروہی صاحب ڈی آئی جی سکھر تھے۔آئی جی سندھ

سابق آئی جی راہو خان بروہی ایک فرض شناس اور باوقار افسر تھے۔غلام نبی میمن

وہ اپنے کام و کردار میں سادہ اور محنتی تھے۔غلام نبی میمن

سندھ پولیس اور اے ایف آئی جی پی کے پلیٹ فارم سے سابق اور مرحوم آئی جیز کی یاد میں تعقزیتی اجلاس کا انعقاد بہت اچھی روایت بنتی جارہی ہے۔سابق آئی جی ڈاکٹرکلیم امام

سندھ پولیس بالخصوص آئی جی سندھ غلام نبی میمن سابق آئی جیز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ان کی خدمات کو یاد رکھنے کے حوالے نہایت عمدہ کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر کلیم امام

بحیثیت آفیسر مرحوم راہو خان بروہی نہایت دیانتدار،پیشہ ور اور محب وطن افسر تھے۔ سابق آئی جیز

راہو خان بروہی کی وفات محکمہ پولیس کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔سابق آئی جی

ہم نے ایک عظیم پولیس افسر کھودیا ہے،ان کی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔سابق آئی جیز