Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت قتل و بھتہ خوری کے مقدمات میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پولیس کے مجموعی اقدامات پر مشتمل جائزہ اجلاس۔

قتل،بھتہ خوری ودیگرسنگین جرائم میں ملوث و مقدمات میں مفرورومطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے شعبہ انسداددہشتگردی ڈیجیٹل ولوکل انٹیلیجنس فراہم کرے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت

ضلعی پولیس افسران شعبہ انسداد دہشت گردی کے"ڈیجیٹل ٹولز "سے آگاہی و مدد لیں۔آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت قتل و بھتہ خوری کے مقدمات میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پولیس کے مجموعی اقدامات پر مشتمل جائزہ اجلاس۔

اجلاس میں گزشتہ فیصلوں و اقدامات سے حاصل کردہ نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، کراچی، سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز، ٹی اینڈ ٹی، اسٹبلشمنٹ، سی ٹی ڈی، ہیڈکواٹرز، فائنانس، اسپیشل برانچ، ایس ایس پی ایس آئی یو سمیت اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی شعبہ تفتیش نے زریعہ وڈیولنک شرکت کی۔

اجلاس میں زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز نے قتل کے مقدمات میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں اور اس تناظر میں پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

قتل کیسز میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو ٹاسکنگ کی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی میں قتل کی 65 فیصد وجوہات قبائلی دشمنی/ تصادم پر مبنی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی میں بھتہ کی شکایات پر پولیس نے بھرپور اور بروقت ایکشن کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی

ذاتی و کاروباری لین دین کو بھی بھتہ خوری کی شکل دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

سنگین جرائم و مقدمات میں ملوث و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں سے قتل و بھتہ خوری کے واقعات کا مجموعی گراف نیچے آیا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے خونی قبائلی دشمنیوں/تنازعات کو روکا جاسکتا ہے۔آئی جی سندھ

قتل کے مقدمات میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں میں مشکلات لازمی ہیں۔ آئی جی سندھ

شعبہ انسداد دہشت گردی بدنام زمانہ مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈیجیٹل و لوکل انٹیلجنس کی فراہمی/شیئرنگ کو یقینی بنائے۔آئی جی سندھ

ضلعی افسران شعبہ انسداد دہشت گردی کے ڈیجیٹل و جدید آلات و خدمات سے استفادہ کریں۔آئی جی سندھ

انٹیلی جینس بیسڈ معلومات پر ٹیمز تشکیل دی جائیں اور انھیں باقاعدہ ٹاسکنگ کریں۔آئی جی سندھ

قتل کے مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق پولیس اقدامات عوامی سطح پر محسوس ہونے چاہیئے۔ آئی جی سندھ

قبائلی تنازعات کے حل کے لئے مقامی معززین کو مدد فراہم کریں۔ آئی جی سندھ کی ہدایت

آئندہ اجلاس میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت