Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں A پلس کیٹیگری کے منشیات مافیاز اور ان کے گٹھ جوڑ کے خلاف پولیس کاروائیوں اور کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز،کرائم اینڈانویسٹی گیشنز، آئی ٹی ، اسٹبلشمنٹ، اسپیشل برانچ اور دیگرافسران نے بالمشافہ جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی انویسٹی گیشنز نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز نے A پلس کیٹیگری میں شامل منشیات فروشوں کی گرفتاری، اور ان کے گٹھ جوڑ سمیت منشیات کے اڈوں کے خاتمے سے متعلق علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔
بہترین کارکرکردگی پر ڈی آئی جی حیدرآباد سمیت ضلعی ایس ایس پیز کو شاباش دیتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
دیگر اضلاع بھی منشیات فروشوں،انکے گٹھ جوڑ اور منشیات کے اڈوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں۔آئی جی سندھ
شہروں میں منشیات فروشی کے حوالے سے بدنام علاقوں میں ناکہ بندی کرکے مستقل پیٹرولنگ اور پولیس پکٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ
منشیات کے حوالے سے پولیس پر سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے۔آئی جی سندھ
تنقید کی بنیادی وجہ پولیس پر عوام کا اعتماد اورکارکردگی ہے۔آئی جی سندھ
جن منشیات فروشوں نے کنارا کشی اختیار کرلی ہے اور کسی کیس میں بھی مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔آئی جی سندھ کی اسپیشل برانچ کو ہدایت
منشیات فروش ملک کے کسی بھی کونے میں ہوں اسے گرفتار کریں،مضبوط کیس بنائیں اور انہیں متعلقہ عدالتوں سے سزائیں دلوائیں۔آئی جی سندھ
ضمانت پر رہا ہونے والے منشیات فروشوں کے ضمانتیوں کا ریکارڈ چیک کریں اور ان کی ضمانت عدالتوں سے منسوخ کروائیں۔آئی جی سندھ
منشیات اور اس میں ملوث گٹھ جوڑ کا خاتمہ حکومت وقت اور سندھ پولیس کی اس وقت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔آئی جی سندھ
اس ترجیح کو ضلعی سطح پر وسعت دیکر نافذالعمل کیا جائے۔ آئی جی سندھ
منشیات مافیاز،ان کے گٹھ جوڑ اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے سے متعلق پولیس کاروائی کی پزیرائی عوام کی جانب سے کی جانی چاہیے۔آئی جی سندھ