Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت "پولیس-15" کی کارکردگی،اپ گریڈ یشن،اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

سندھ پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن و اصلاحات کا عمل جاری۔

پولیس-15 کا نام، تنظیمی ڈھانچہ، افرادی قوت،جدید ڈیجیٹل و سیفٹی آلات اور وہیکلز سے متعلق جامع سفارشات طلب۔

سیف سٹی اور سندھ پولیس کے مختلف ریسپانس یونٹس کو یکجا و سینٹرلائزڈ کرنے پر بھی تجاویز طلب۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ڈی جی سیف سٹی،ڈی آئی جیز، سیکورٹی اینڈ ایمرجینسی سروسز، آئی ٹی اور فائنانس پر مشتمل کمیٹی قائم۔

کمیٹی کو پولیس-15 کی ڈیجیٹلائزیشن،سینٹرلائزیشن،تخمینہ آلات اور دورانیہ سے متعلق آئندہ اجلاس میں  تفصیلی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت "پولیس-15" کی کارکردگی،اپ  گریڈ یشن،اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی،ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ،سیکیورٹی اینڈ ایمرجینسی رسپانس سروسز،آئی ٹی،ٹی اینڈٹی،ایڈمن کراچی،فائنانس سمیت اے آئی جیز اور ایس پی پولیس-15 نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجینسی رسپانس سروسز، کمانڈنٹ ایس ایس یو اور ایس پی پولیس15 نے بریفنگ دی۔ 

پولیس-15 کے آلات اور ریسپانس فلیٹ کو مکمل اوور ہالنگ کی ضرورت ہے۔ بریفنگ 

پولیس-15 کی نفری کے ساتھ ایس ایس یو کے اہلکار بھی پیٹرولنگ کرتے ہیں۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجینسی سروسز

پیٹرولنگ اسکواڈ کی نگرانی،پہلے سے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی ذمہ داری ہے۔بریفنگ 

موٹرسائیکل اسکواڈ تنگ سڑکوں،رہائشی اور کاروباری علاقوں میں گشت اور مانیٹرنگ کرتا ہے۔بریفنگ 

سیف سٹی منصوبے کی تکمیل سے قبل اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے پولیس15 کی اپگریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اس وقت کراچی شہر کے مختلف مقامات پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ آئی جی سندھ 

سیف سٹی کی ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز (ای وی آر) مفرور و مطلوب ملزمان،چھینی اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف رسپانس کررہی ہیں۔ آئی جی سندھ

شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ایس فور کے زریعے سندھ پولیس ہائی ویز اینڈ پیٹرول ریسپانس کررہی ہے۔آئی جی سندھ 

اندرونِ شہر اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس-15 رسپانس کررہی ہے۔ آئی جی سندھ 

ضلعی پولیس مختلف جرائم بشمول منظم جرائم کے خلاف رسپانس دیتی ہے۔ آئی جی سندھ 

سیف سٹی اور سندھ پولیس کے مختلف ریسپانس یونٹس کو یکجا و سینٹرلائزڈ کرنے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ 

ڈیجیٹلائزیشن اور سینٹرلائزیشن کے عمل سے پولیس ریسپانس سسٹم کے ڈھانچے و کارکردگی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔آئی جی سندھ 

پولیس-15 کا نام، ڈھانچہ،افرادی قوت،جدید ڈیجیٹل وسیفٹی آلات اور وہیکلز سے متعلق جامع سفارشات پیش کی جائیں۔آئی جی سندھ کی ہدایت  

شہریوں کی پولیس تک رسائی،شہروں و شاہراہوں کی نگرانی،اور پولیس ریسپانس ڈیجیٹل اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے ہونی چاہیے۔آئی جی سندھ 

کالر اور رسپانس یونٹ کو ڈیجیٹلی انٹیگریڈکرکے رسپانس ٹائم  کو کم سے کم کیا جائے۔ آئی جی سندھ

سیدسعدعلی
ترجمان
انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ