Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ/تھانہ جات/انسپیکشن/اجلاس
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت تھانہ جات کے فارمل اور اِن فارمل انسپیکشن سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس کاانعقادکیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر اینڈ ورکس، آپریشنز،آئی اے بی،ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز برانچ،ہیڈکوارٹرز، اسٹبلشمنٹ،انویسٹی گیشن،سمیت اے آئی جیز،ایڈمن،اے آئی بی، آپریشنز نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز، حیدرآباد،سکھر،ایس ایس پی شہیدبینظیر آباد،میرپورخاص اور لاڑکانہ کے پولیس افسران نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز نے پولیس قواعد و ضوابط پر مشتمل تھانہ جات اور ذیلی شعبہ جات کے فارمل اور اِن فارمل انسپیکشن سے متعلق دی گئی بریفنگ میں جملہ امور و اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا۔
آئی جی سندھ نے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایات دیں کہ عوام کے بہترین مفاد اور خدمات کو پیش نظر رکھ کر تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز،متعلقہ تھانوں کے فارمل اور اِن فارمل انسپیکشن کو یقینی بنائیں گے اور
انسپیکشن کے نتائج اور روشنی میں پولیس اسٹیشنز کے ماحول، تربیت اور خدمت کے اقدامات کو مذید بہتر بنانیکے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ پولیس ریکارڈ اور کیس پراپرٹی کی ترتیب،حفاظت اور استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ پولیس فورس میں نظم و ضبط/ڈسپلن اور سرکاری آلات و گاڑیوں کو مکمل فعال رکھنے کے لیئے تمام تر امور و انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز تھانہ جات کی دستیاب افرادی قوت کو بڑھانیکے اقدامات کریں اور غیر ضروری افرادی قوت کو تھانہ جات کے ڈسپوزل پر دینے کے عمل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مذید کہا کہ پولیس ایک یونیفارم ڈسپلن فورس لہذا ضروری کہ مفاد عامہ کے تقاضوں اور عوام دوست پولیسنگ کو سامنے رکھتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں بہترین،ماہراور تجربہ ڈیوٹی افسران کو تعینات کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشنز کو فراہم کردہ بجٹ کا درست استعمال یقینی بنائیں اور ایک آزاد و خودمختار پولیسنگ کے عمل کو بتدریج فروغ دینے کے لیئے جملہ اقدامات کو ممکن بنائیں۔
انہوں نے اجلاس میں شریک افسران کو پرزور ہدایات دیں کہ جرائم میں ناسور کی حیثیت رکھنے والے منشیات مافیا اور اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔