Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی میرپور خاص میں "پولیس افسران وجوانوں کے اعزازمیں منعقدہ بڑے کھانے"میں شرکت۔

ئی جی سندھ کی آمد پر ڈی آئی جیزمیرپورخاص،شہیدبے نظیرآباد،ایس ایس پیزشہیدبے نظیرآباد،میرپورخاص،عمرکوٹ،تھرپاکر،نوشہروفروز،سانگھڑ و دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص، سمیت دیگرصوبائی و وفاقی سرکاری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب میں میرپورخاص ڈویژن کے افسران و جوانوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ 

تقریب میں ڈی آئی جیزمیرپورخاص،شہیدبے نظیرآباد،ایس ایس پیزشہیدبے نظیرآباد،میرپورخاص،عمرکوٹ،تھرپاکر،نوشہروفروز،سانگھڑنے آئی جی سندھ کو یادگارپیش کیں۔ 

تقریب میں سندھ پولیس کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی دستاویزی فلم بھی نشرکی گئی۔ 

تقریب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی میرپورخاص اور شہید بے نطیرآبادنے خطاب کیا۔ 

میں آپکے ساتھ دو سال کام کیا جو میرے سروس کیریئر کے شاندار لمحات تھے۔ڈی آئی جی میرپورخاص 

آپ کے کام کو قریب سے دیکھا اور آپکی قائدانہ صلاحیت کا معترف ہوگیا۔ڈی آئی جی میرپورخاص 

آپکا مقصد پولیسنگ کو عوام کی خواہشات کے قریب تر لانا تھا۔ڈی آئی جی میرپورخاص 

ہماری شہادتیں اور بہادری کے کارناموں کے تناظر میں عوام گر ہمیں عزت سے نوازتی ہے تو ہمارا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔ڈی آئی جی میرپورخاص 

آج کا کراچی ماضی کی نسبت بہت بہتر اور واضح فرق رکھتا ہے۔ڈی آئی جی میرپورخاص 

پولیسنگ میں نئی پالیسیز،اصلاحات، جدید اور ماڈرن تیکنیکس کو آپ نے متعارف کرایا۔ڈی آئی جی میرپورخاص 

تھانہ کلچر کو مثبت تبدیلیوں کی طرف آپ لیکر گئے آپ نے ہمیشہ مفاد عامہ کو ترجیح دی۔ڈی آئی جی میرپورخاص 

اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مشن کو آگے لے کر چلیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص 

ہمیں آئی جی سندھ نے ہمیشہ تھانہ کلچرکو تبدیل کرنے پر زور دیا۔ ڈی آئی جی شہیدبے نظیرآباد

آپ نے ہمیشہ اچھے پڑھے لکھے ائس ایچ او اور ڈیوٹی افسرتعینات کرنے پر زوردیا۔ ڈی آئی جی شہیدبے نظہیرآباد

آپ کی بدولت سندھ کے 40تھانے ماڈل تھانہ بنائیں گئے،اس سال مزیدتھانے ماڈل بنائیں جائیں گے۔ ڈی آئی جی شہیدبے نظیرآباد

ہم نے شہید بظیرآباد ڈویژن کے 186اور میرپورخاص ڈویژن کے 32شہدا کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دینا۔ آئی جی سندھ 

محکمہ پولیس میں ملازم 12گھنٹے کام کرتا ہے،اس کی چھٹی ایک آسائش تصور کی جاتی ہے۔ آئی جی سندھ 

ڈیوٹی کے دوران ہم شہیدہوتے ہیں زخمی ہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ 

محکمہ کے لئے جوکچھ کیا وہ میرا فرض تھا۔ آئی جی سندھ 

میرامشن تھا کہ عوام میرے محکمہ کی عزت کریں۔ آئی جی سندھ 

آپ اپنےعلاقے کے ہیرو ہیں، عوام آپ سے سیکورٹی چاہتی ہے۔ آئی جی سندھ 

اللہ نے آپ کو اختیاردیا ہے اگر آپ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتے تو اس کی ذمہ داری آپ سمیت تمام بالا افسران پر عائدہوتے ہے۔ آئی جی سندھ 

میں سندھ حکومت کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے مشترکہ سوچ کو سپورٹ کیا۔ آئی جی سندھ 

آپ کے اچھے کاموں کی وجہ سے سندھ حکومت نے میری بات مانی۔ آئی جی سندھ 

ہمارے شہر بہت سے بین القوامی شہروں سے امن و امان میں بہت بہترہیں۔ آئی جی سندھ 

 یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے،جب آپ ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے تو پولیسنگ آسان ہوگی۔ آئی جی سندھ 

ایک چھوٹے سے مشورے سے کراچی شہر میں چالیس ہزارکیمرے لگوائےگئے۔ آئی جی سندھ 

دنیا نے کرائم اور دہشت گردی کو کیمروں سے روکا ہے۔ ائی جی سندھ 

کراچی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کلچربن گیا۔ آئی جی سندھ 

کوئی بھی کرائم ہوتا ہے اس کی سی سی ٹی وی آجاتی ہے۔ آئی جی سندھ 

آپ اپنے علاقے میں یہ کیمرے لگوائیں کرائم خودکم ہوجائے گا۔ آئی جی سندھ 

قبل ازیں آئی جی سندھ نے میرپورخاص ڈویژن میں  نئے تعمیر ہونیوالے پولیس ریسٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔