Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سندھ پولیس کے اہلکار کانسٹیبل شاہنواز خان کو ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر 5لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔

کراچی20جون2024؛۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل چیمپیئن آف دی چیمپیئن اپنے نام کرنےوالے سندھ پولیس ضلع غربی تھانہ مومن آباد کے پولیس اہلکار کانسٹیبل شاہنواز خان سے ملاقات کی اور سندھ پولیس کی جانب سے مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی سند پیش کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ایشین باڈی بلڈنگ کا یہ ٹائٹل اپنے نام کرکے آپ نے نا صرف پاکستان بلکہ محکمہ سندھ پولیس کا نام بھی روشن کیا ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیوں کو محکمہ سندھ پولیس نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور سندھ پولیس کی مختلف اسپورٹس ٹیمز بشمول کرکٹ،فٹبال، والی بال،باکسنگ، کراٹےو ایتھلیٹس وغیرہ اسوقت کھیلوں کے مختلف ملکی و غیر ملکی مقابلوں میں سرگرم عمل ہیں اور ملک و محکمہ سندھ پولیس کا نام روشن کررہی ہیں۔

انہوں نے چیمئن آف دی چیمپیئن باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیتنے والے کانسٹیبل شاہنواز خان سے کہا کہ آئندہ آنیوالے باڈی بلڈنگ کے ملکی اور غیرملکی مقابلوں میں بھی سندھ پولیس آپکو مکمل سپورٹ اور معاونت جاری رکھیگا۔

اس موقع پرایڈشنل آئی جی ویلفیر،ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ، ایس ایس پی ویسٹ،اے آئی جی ویلفئراورفنانس بھی موجود تھے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.