Press Releases

ضلعی پولیس افسران ٹاسک فورس کی کاروائی سے قبل اپنے علاقوں میں جرائم اور جرائم پیشہ گینگز کے خاتمے کو ممکن بنائیں۔آئی جی سندھ

کراچی16مئی2024؛۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کی جرائم کے خلاف مجموعی  کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ٹاسک فورس کے سربراہ ایڈشنل آئی جی کراچی سی ٹی ڈی سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔

 

ٹاسک فورس کے سیکریٹری ایس ایس پی اے وی ایل سی نے اجلاس کو مورخہ 29, اپریل سے لیکر 15, مئی 2024 تک کی کارکردگی اور پیش رفت پر مشتمل  تفصیلی بریفنگ دی۔

 

انہوں نے بتایا کہ صوبائی سطح پر منشیات،گٹکا،ماوا اور منظم جرائم مافیاز کے خلاف کامیاط اور نتیجہ خیز  چھاپوں کی مجموعی تعداد 96 رہی جبکہ 96 مقدمات کے تحت 157 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق کراچی زونز اور اسکے متعلقہ اضلاع میں پولیس نے جرائم کیخلاف 31 چھاپوں کے دوران 31 مقدمات کے تحت 53 ملزمان کو گرفتار کیا جنکے قبضہ سے 2. 9 کلو چرس،08 ہزار کلو تیار گٹکا،ماوا، 01 ہزار کلو چھالیہ اور 02 ہزار 4 سو کلو خام مال و دیگر برآمد ہوا۔

 

اسی طرح متزکرہ دورانیئے میں تینوں پولیس رینجز بشمول حیدرآباد/ میرپورخاص شہیدبینظیرآباد کے مختلف ضلعوں میں 38 چھاپوں اور 38 مقدمات کے تحت 67 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تمام گرفتار ملزمان سے 195 کلو چرس، 6955 لیٹر شراب،ایک ہزار 2 سو کلو گٹکا،08 ہزار کلو خام مال،418 کلو بھنگ اور 5. 52 کلو مین پوری برآمد ہوئی۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر،لاڑکانہ رینجزکے مختلف اضلاع و تھانوں کی حدود میں 27 چھاپہ مار ایکشنز اور 27 مقدمات کے تحت 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جنکے قبضہ سے 15 کلو ہیروئن،69 کلو چرس، 70 لیٹر شراب،01 کلو اوپیئم،112 کلو بھنگ اور 600 کلو گٹکا برآمد ہوا جبکہ متعدد فیکٹریز کو سربہ مہر اور وہیکلز کو تحویل میں لیا گیا۔

 

آئی جی سندھ نے اجلاس سے کہا کہ جرائم کے خلاف صوبائی سطح پر اتنے کم وقت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرے پر ٹاسک فورس کی پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔جرائم کے خلاف آپ لوگوں کی مجموعی کارکردگی لائق ستائش اور تعریف ہے کارکردگی کے اس سلسلے کو جاری رکھیں۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی پولیس افسران ٹاسک فورس کی کاروائی سے قبل اپنے علاقوں میں جرائم اور جرائم پیشہ گینگز کے خاتمے کو ممکن بنائیں۔علاوہ ازیں علاقوں میں جرائم سے لاعلمی پر متعلقہ افسران پر زمہ داری عائد کی جائیگی۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ کرائم برانچ ٹاسک فورس کے آئی اوز کی رہنمائی کرے تاکہ ٹاسک فورس اپنے ہدف اور مقصد کے عین مطابق جرائم، منشیات،غیرقانونی ہتھیاراور گٹکاماواکی روک تھام کو یقینی بناسکے۔انہوں اس موقع پر اسپیشل برانچ کو بھی ہدایت کی کہ صوبائی ٹاسک فورس کی رہنمائی اور جرائم کے خلاف بروقت اقدام کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔