Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے شینٹرل پولیس آفس کراچی میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے 7 رکنی وفد کی ملاقات
•
• وفد کی قیادت بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے صدر شکیل اشفاق کررہے تھے۔
• ملاقات میں ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی،اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ، ایس پی یو،ایس ایس پیز،فارنرز سیکورٹی ملیر اور ملیر ٹریفک نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
• ملاقات میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹریز کے وفد نے صنعتی ایریاز کے نزدیک ہیوی ٹریفک،غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی،پولیس گشت بڑھانے اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
• بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز تقریباً 30 ہزار ایکڑ کےرقبے تک پھیلی ہوئی ہے۔ وفد
• اس انڈسٹریل زون میں اسٹیل ملز کے علاوہ سینکڑوں ہیوی انڈسٹریز آتی ہیں۔وفد
• رات کے اوقات میں ہیوی ٹریفک انڈسٹریز کے راستوں پر پارک کردی جاتی ہیں جو انڈسٹریز سے نکلنے والے ٹریفک کے لیئے مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔وفد
• انڈسٹری کے اندرونی ایریاز اور اطراف میں پولیس گشت بڑھانے کی ضرورت ہے۔وفد
• ہیوی ٹریفک سمیت دیگر ٹریفک کے لیئے ٹریفک پولیس نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔آئی جی
سندھ غلام نبی میمن
• سندھ پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی نے رات 11 بجے سے صبح 6بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخے کی اجازت دی ہے۔آئی جی سندھ
• غیرملکی مہمانوں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق ڈی ائی جی اسپیشل برانچ اورایس پی یو سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔آئی جی سندھ
• ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اور تاجر برادری باہم اشتراک سے شہر کے مسائل حل کریں اور شہر کو بہتر بنائیں۔آئی جی سندھ
• ایس ایس پی ملیر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹریز سے ملحقہ علاقوں میں پولیس گشت بڑھائیں۔آئی جی سندھ
• ٹریفک،چوری یا کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اے آئی جی آپریشنز سندھ سے رابطہ قائم کریں۔آئی جی سندھ
• ایس ایس پی ٹریفک ملیر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ مل کر ہیوی ٹریفک کی غیرضروری پارکنگ کو ختم کریں۔آئی جی سندھ کی ہدایت