Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں حیدرآباد،شہیدبینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژنز میں پولیس اسٹیشن رکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس

کراچی31مئی2024؛۔

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں حیدرآباد،شہیدبینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژنز میں پولیس اسٹیشن رکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس/ ویڈیولنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں حیدرآباد، شہید بینظیرآباداورمیرپور خاص کے ڈی آئی جیز نے جرائم کے اندراج پر بریفنگز دیں۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں تھانوں کے لیئے مناسب بجٹ مختص کرنیکی تجویز زیر غور ہے۔اس تجویز کا مقصد تھانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ہیڈمحرران کو اکاؤنٹ/ ڈی ڈی او کورسز کرائے جائیں تاکہ انھیں انتظامی امور کیساتھ ساتھ مالی معاملات بشمول آڈٹ ودیگر امور پر دسترس حاصل ہوسکے۔

 

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ منشیات مافیاز، سنگین جرائم میں مفرور/ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس ضمن میں باہم روابط پر مبنی چھاپہ مار ایکشنز میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ مختلف کیسز میں عدم گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانیکے لیئے پوری قوت کا استعمال کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ کرائم/ کریمنلز ڈیٹا کی PSRMS میں اندراج سے ہم دراصل جرائم کے خلاف مستقبل کی تیاری کررہے ہیں جس سے بلاشبہ  کرائم اور کریمنلز کی ناصرف بیخ کنی یقینی ہوگی بلکہ شہریوں کے تحفظ جیسے پولیس اقدامات کو بھی تقویت ملیگی ان کا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمات کو چیلنج اور پالیسی سمجھ کر منطقی انجام تک پہچایا جائے تاکہ قتل کے ملزمان کے خلاف اختیار کردہ انتہائی سخت اقدامات کے باعث ارتکاب جرم کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں مستعد، محنتی اور باصلاحیت افسران کو زمہ داریاں دی جائیں۔جبکہ فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کی پالیسی پر عدم عمل درآمد پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت انضباطی کاروائی جیسے محکمانہ اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور ان پولیس اسٹیشنز میں عوام دوست رویوں،شائستہ اخلاق جیسی خصوصیات رکھنے والا عملہ تعینات کیا جائے۔

 

اجلاس میں ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد،ایس بی اے اور میرپورخاص کے ڈی آئی جیز نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.