Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت شعبہ ڈرائیونگ لائسنس و ٹریننگ برانچ کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز،ڈی ایل، ہیڈ کوارٹرز،اے آئی جیز،ایڈمن،ڈی ایل و دیگر نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ڈی ایل نے اجلاس کو شعبہ ہٰذا کی کارکردگی اور جدید تیکنیکس کے استعمال کی افادیت و اہمیت پر مشتمل بریفنگ دی۔

ڈرائیونگ لائسنس کی جملہ کیٹگریز،بشمول لرنرز،کار،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور انٹرنیشل کے اجراء میں ایس او پی کو فالو کیا جارہا ہے۔بریفنگ

ستمبر سال 2024 تا رواں سال 28 جولائی تک دو لاکھ سے زائد لرنرز ڈرائیونگ لائنس آن لائن جاری کیئے گئے۔بریفنگ

مذکورہ دورانیئے میں 8 ہزار انٹرنیشل اور 16 ہزار سے زائد لائسنس کی آن لائن تجدید کی گئی۔بریفنگ

آن لائن لائسنس کے اجراء سے رش میں کمی آئی ہے۔۔بریفنگ

ہمارا مقصد پولیسنگ کو جدید اور عوام دوست بنانا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں میرٹ، اہلیت اور شفافیت پر فوکس رکھیں۔غلام نبی میمن

عوام کو لائسنس برانچز میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔آئی جی سندھ

ڈی ایل افسران و اسٹاف کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔آئی جی سندھ

پکے اور مستقل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تمام شعبوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔آئی جی سندھ