Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا عیدالاضحی کے موقع پر شہدائے سندھ پولیس کے گھروں کا دورہ۔
دورے کے دوران اے آئی جی ویلفیئر سندھ,ایس ایس پیز ساؤتھ اور ٹریفک وسطی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کراچی کے علاقے نیوٹاؤن میں شہید انسپکٹر اکبر علی (ٹریفک سینٹرل کراچی) اور بعد اذاں ریلوے کالونی ساؤتھ میں شہید کانسٹیبل عبدالرحمان کے گھروں کا دورہ کیا۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت کیا, شہیدوں کے بچوں پر دست شفقت رکھا اور تحائف دیے۔
آئی جی سندھ نے شہداء کے درجات بلندی کے لیئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
عیدقرباں کے موقع پر شہداء کی قربانیوں اور ورثاء کے صبر و استقامت کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔جاوید عالم اوڈھو
سندھ پولیس اپنے شہداء اور اُن کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ آئی جی سندھ
شہداء کے لواحقین کو سندھ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون،فلاحی اقدامات اور مکمل سرپرستی کا یقین دلاتا ہوں۔آئی جی سندھ