Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ضلع جنوبی میں قائم "ٹریفک سہولت مرکز"کا دورہ۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی کے دفتر کے نزدیک قائم ٹریفک سہولت مرکز آمد پر آئی جی سندھ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے استقبال کیا۔
"فیس لیس ای ٹکٹنگ چالان سسٹم" سے متعلق شکایات کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر 11ٹریفک سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
سہولت مراکز میں ایس پی،نمائندہ سی پی ایل سی اور ڈی ایس پی ٹریفک شہریوں کی شکایات کا ازالہ کررہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، ڈرائیونگ لائسنس،آئی ٹی،ساؤتھ زون،اور دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے آئی جی سندھ کوسینٹر میں فراہم کردہ سہولیات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
شہریوں کے لئے قائم ٹریفک سہولت مراکز میں خوشگوار ماحول اور عوام دوست اسٹاف تعینات ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
ای چالان سے متعلق شکایات کے لئے شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بریفنگ
شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولت مراکز اور فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کومزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ بریفنگ
آئندہ چندروز میں تزنین وآرائش و آلات کی تنصیب کا کام مکمل کرلیاجاہے گا۔بریفنگ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انکے معیار کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے سہولت سینٹر پر موجود شہریوں سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم سے متعلق گفتگو بھی کی۔
محنت و لگن سے کام کرنے والے ٹریفک پولیس افسران وعملہ کو ریوارڈ دیا جائے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کی کامیابی میں ٹریفک پولیس عملے کا مرکزی کردار ہے۔آئی جی سندھ
سہولت مراکز میں ٹریفک پولیس کے بہترین افسران متعین کیے جائیں۔آئی جی سندھ
متاثرہ شہریوں کے لیئے سہولت مراکز میں انتظار کی زحمت کو خارج از امکان بنایا جائے۔آئی جی سندھ
ٹریفک سہولت مراکز پر شہریوں کے لیئے شکایت اور اذالہ اقدامات کو آسان بنایا جائے۔غلام نبی میمن
ٹریفک نظام اور پولسنگ میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کا استعمال ناگذیر ہے۔آئی جی سندھ
سیدسعدعلی
ترجمان
انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ