Press Releases

آئی ٹی میں 1200 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی بھرتی کے لیئے اشتہارات دیئے جائیں۔آئی جی سندھ

کراچی30مئی2024؛۔

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سکھر و لاڑکانہ ڈویژنز میں پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ( PSRMS) میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے ڈیٹا اندراج، مینجمنٹ جیسے جملہ امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹرزسندھ،آئی ٹی،اسٹیبلشمنٹ اور ٹریننگ سندھ نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز لاڑکانہ،سکھر اور انکے ضلعی ایس ایس پیز نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

 

اس موقع پر ڈی آئی جیز لاڑکانہ و سکھر نے منشیات مافیاز،قتل، اغواء،مفرور/ اشتہاری ملزمان کی تعداد پر مبنی علیحدہ علیحدہ بریفنگ سمیت جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے ڈیٹا اندراج کے بارے میں اجلاس کو بتایا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ PSRMS سے متعلق اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔جسکا مقصد ہمیں پولیس تھانوں کے کرائم ڈیٹا کو ڈیجٹلائزڈ کرکے جرائم کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کو مزید مؤثر اور مربوط بنانا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس آرایم ایس،ایس فور،سیف سٹی پروجیکٹ،تلاش ایپ ودیگر جدید و ماڈرن تینیکس کے استعمال  سے ناصرف ملزمان کی نقل و حرکت انتہائی مشکل اور محدود ہوجائیگی بلکہ ٹیکنالوجی اور ماڈرن پولیسنگ کو بروئے کار لانے سے ملزمان پر پولیس گرفت بھی مضبوط ہوجائیگی۔

 

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس اسٹیشنز اپنے آئی ٹی سسٹم کو مضبوط بنائیں اور اس ضمن میں شعبہ آئی ٹی کے لیئے 1200 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی بھرتی کے لیئے اشتہارات جلد دینے کے اقدامات بھی کیئے جائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ دنیا نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر پر کنٹرول کرتے ہوئے معاشروں کو پرامن اور محفوظ بنایا ہے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ آج کا یہ اجلاس اور اسکے اغراض و مقاصد کا بالترتیب آپ کے ذریعے کانسٹیبلز رینک تک منتقل کیا جانا یقینی بنایا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش میں محنتی اور دلچسپی رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جائے اور تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیئے تربیتی سیشنز کے انعقاد جیسے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جائے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام ضلعی افسران ہفتے میں ایک بار اردلی روم کا باقاعدگی سے انعقاد کریں۔دفاتر کو وقت دیں،نفری کی حوصلہ افزائی کریں،انہیں ترتیب دیں اور انکا خیال رکھیں۔

 

آئی جی سندھ نے کہا قتل کے مقدمات میں حقائق کا اندراج درست طور پر احاطہ کریں اور انتہائی غیرمعمولی اقدامات کرتے ہوئے

قاتل کی گرفتاری کے لیئے پورے ضلع کی قوت لگادیں تاکہ قاتلوں کی گرفتاری سے نہ صرف تحفظ کی فضا کو فروغ مل سکے  گا بلکہ ارتکاب جرم سے قبل ملزمان کے دلوں میں پولیس کا خوف بھی پیدا کیا جاسکے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ منشیات مافیاز کے خلاف فہرستوں کے مطابق ناصرف پولیس ایکشن کو انتہائی سخت اور مربوط بنائیں بلکہ انکے خلاف یقینی کامیابی کے لیئے پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو بھی فول پروف بنائیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.