Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیرصدارت کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس اورو دیگرمذہبی تقاریب کی سیکورٹی کے حوالے سے شعیہ علماء واکابرین کے ساتھ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیزسیکورٹی اینڈایمرجنسی یونٹ،زونل ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ،ضلعی ایس ایس پیز،سمیت شعیہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء،اکابرین اورمختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
· اجلاس کو ایڈیشنل آئی جی نے کراچی کے مختلف اضلاع میں محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ جلوسوں،مجالس اور دیگرتقریبات کی سیکورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
· کراچی کے تمام اضلاع میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سےمشاورتی اجلاس منعقد کیے جاچکے ہیں۔ایڈشنل آئی جی کراچی
· مساجد،امام بارگاہوں،راستوں،اوردیگرمذہبی مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ایڈشنل آئی جی کراچی
· ہر ضلع میں پولیس کا انسپیکٹررینک کا افسر"فوکل پرسن"تعینات کردیا گیا ہے جو تمام شعیہ تنظیموں کے نمائندگان سے رابطے میں رہے گا۔ایڈشنل آئی جی سندھ
· معروف شیعہ علماء اورذاکرین کو اسپیشل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
· ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈایمرجنسی یونٹ مجموعی طور پر کراچی میں سیکورٹی کے فوکل پرسن ہونگے۔آئی جی سندھ
· سینٹرل پولیس آفس کراچی میں "مرکزی محرم آپریشن روم "قائم کردیا گیا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
· مرکزی محرم آپریشن روم مورخہ 25 جون سے باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کردیگا۔آئی جی سندھ
· 13 محرم تک یہ آپریشن روم مسلسل 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریگا۔آئی جی سندھ
· مرکزی محرم آپریشن روم کا کام فوری اور بروقت ریسپانس کے ضمن میں مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہوگا۔آئی جی سندھ
· بروقت انٹیلی جینس کلیکشن اور قابل عمل انٹیلی جینس پر فوری ایکشن کو یقینی بنائیگا۔آئی جی سندھ
· صوبائی سطح پر محرم کے جملہ امور و اقدامات کو مسلسل مانیٹرنگ کریگا،24 گھنٹوں پر مشتمل سرویلنس،رپورٹنگ کی باقاعدہ ایک دستاویز مرتب کریگا۔ آئی جی سندھ
· تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے قریبی روابط رکھے گا۔ آئی جی سندھ
· کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر،سیف سٹی سرویلنس نیٹ ورکس اور مقامی پولیس سسٹم سے مسلسل رابطوں میں رہیگا۔ آئی جی سندھ
· سینٹرل پولیس آفس کراچی،تمام پولیس رینج،زونز،اضلاع اور رینج کی سطح پر کنٹرول رومز کےمابین بطور مرکزی کمیونیکیشن پوائنٹ کام کریگا۔ آئی جی سندھ
· مرکزی محرم آپریشن روم کے قیام کا مقصد بہترین اور مؤثر روابط کے تحت محرم الحرام 2025 کو ہر لحاظ سے پرامن اور محفوظ بنانا ہے۔ آئی جی سندھ