Press Releases

گزشتہ روزکراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہریار علی کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ادا کردی گئی۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید سلام پیش کیا۔

سندھ پولیس کے یونٹ اے وی ایل سی میں تعینات کانسٹیبل شہریار علی گذشتہ روز تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز کراچی سمیت افسران و جوانوں کے علاوہ  شہید کے ورثاء، رشتداران، دوست احباب، فیلڈ کے ساتھی افسران و اہلکاروں اور  اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔ 

آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے دعا اور فاتحہ خوانی کی