Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا سندھ پولیس اسپتال گارڈن کا دورہ،ایمرجنسی، اوپی ڈی،لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، طبی عملے اور موقع پر موجود مریضوں سے ملاقات کی

ہیلتھ انشارنس میں اوپی ڈی سہولت نہ ہونے کے سبب سندھ پولیس کا اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں OPD اور لیبارٹری ٹیسٹ سہولیات کو اپگریڈ کرنے کا فیصلہ۔ 
محکمہ صحت سے مختلف طبی شعبوں کے فزیشن،سرجن اور کنسلٹنٹ تعینات کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ 

·       آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا سندھ پولیس اسپتال گارڈن کا دورہ،ایمرجنسی، اوپی ڈی،لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، طبی عملے اور موقع پر موجود مریضوں سے ملاقات کی
·       ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر،ڈی آئی جیز، فائنانس،اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی،ساؤتھ زون، اسٹیٹ مینجمنٹ سمیت ایم ایس، ایڈیشنل ایم ایس پولیس اسپتال،اے آئی جیز،فائنانس،ایم ٹی، گارڈن ہیڈکوارٹر، اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
·       آئی جی سندھ کوایم ایس پولیس اسپتال نے او پی ڈی (OPD) سہولیات،ہنگامی طبی امداد،لیبارٹری سروسز، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دستیابی اور دیگر ضروری امور پر اور مختلف شعبہ جات  میں دستیاب اور درکار سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
·       ڈی آئی جی فائنانس نے اسپتال کے مالی معاملات،ادویات ،طبی و تکنیکی آلات، کمپیوٹر،سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری،انفرااسٹکچر بشمول ویئر ہاؤس کی تعمیر و مرمت اوردیگر حل طلب معاملات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
·       سندھ پولیس اسپتال میں دستیاب ڈاکٹروں کی تمام آسامیوں پر میڈیکل افسران  تعینات ہیں ۔ایم ایس پولیس اسپتال 
·       اسپتال کو فی الفور نیوروسرجن،ماہر نفسیات/سائیکیٹرسٹ، ادویات،جلدی امراض اور دیگر امراض کے علاج معالجہ کے لیئے فزیشن،سرجن اور کنسلٹنٹس کی خدمات درکار ہیں۔ایم ایس پولیس اسپتال 
·       اسپتال میں یومیہ 4 سے 5 سو مریض او پی ڈی سہولیات سے استفادہ کرتے ہیں۔ایم ایس پولیس اسپتال 
·       سندھ پولیس اسپتال کی ٹیسٹینگ لیبارٹری نجی شعبہ کی بہترین لیبارٹری کی طرز اور معیار پر کام اور نتائج فراہم کررہی ہیں۔ایم ایس 
·       شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی فراہمی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ایم ایس پولیس اسپتال 
·       سندھ حکومت کی جانب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کےعلاج معالجہ کے لیئے ذیر علاج/  In-Door-Patient کی سہولت کی مد میں 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس سہولت فراہم کر رکھی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن 
·       ہیلتھ انشورنس پالیسی میں OPD، لیبارٹری ٹیسٹ، موسمی امراض اور روز مرہ کی ادویات کی فراہمی کی سہولت شامل نہیں ہے۔آئی جی سندھ 
·       سندھ پولیس اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں OPD اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات کو اپگریڈ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔آئی جی سندھ 
·       فزیشن،سرجن اور کنسلٹنٹ کی پولیس اسپتالوں میں تعیناتی کے لیئے محکمہ صحت حکومت سندھ  سے درخواست کی جائے گی۔آئی جی سندھ 
·       ڈی آئی جی فائنانس ویئر ہاؤس کی مرمت یا تعمیر،درکار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کمپوٹرز کی فراہمی سے متعلق  جامع سفارشات و تجاویز پر مبنی مسودہ برائے ملاحظہ و منظوری ارسال کریں۔آئی جی سندھ 
·       طب کی کسی بھی شعبہ میں سند،تجربہ اور مہارت کے حامل پولیس اہلکاروں باالخصوص خواتین کو سندھ پولیس اسپتالوں میں تعینات کیا جائے۔آئی جی سندھ

سید سعد علی
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ