Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت شعبہ تفتیش میں بہتری اور تفتیش کے جملہ امور کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس
تمام ضلعی ایس ایس پیز شعبہ تفتیش کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے عدلیہ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
تفتیشی افسران کو ایک کمپیوٹر خواندہ ساتھی فراہم کیا جائے۔ آئی جی سندھ
شعبہ کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ شعبہ تفتیش کی ڈیجیٹائزیشن کے تمام عمل و نگرانی کو یقینی بنائیگا۔آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت شعبہ تفتیش میں بہتری اور تفتیش کے جملہ امور کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، انویسٹی گیشنز،ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی،ٹریننگ، انویسٹی گیشنزکراچی، اے آئی جیز،لیگل، اسٹیٹ منجمنٹ، آپریشنز،ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز،زونل،ڈویژنل، سی آئی اے اور ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشنز نے زریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن نے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم پر شعبہ تفتیش کی منتقلی اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں گزشتہ ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمدسے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
پی ایس آر ایم ایس پر ریئل ٹائم میں اندراج کی بجائے مکمل کیس فائل کے اندراج کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشنز
ریئل ٹائم میں اندراج نہ کرنے سے بروقت مانیٹرنگ کا عمل مکمل نہیں ہورہا۔بریفنگ
چند اضلاع اپنا پورا تفتیشی عمل سو فیصد پی ایس آر ایم ایس پر منتقل کرچکے ہیں۔بریفنگ
40 فیصد میڈیکو لیگل رپورٹ کا اجراءکراچی کے اسپتالوں سے کیا جاتا ہے۔ڈی آئی جی آئی ٹی
گذشتہ برس صرف کراچی سے کم و بیش 60 ہزار میڈیکو لیگل رپورٹس جاری کی گئیں۔ بریفنگ
پی ایس آر ایم ایس پر اب میڈیکو لیگل رپورٹس آن لائن بھی میسر ہیں۔ برہفنگ
شعبہ تفتیش کی ڈیجٹائزیشن اور آن لائن ریئل ٹائم اندراج کو ناصرف قانونی بلکہ عدالتی حلقوں میں بھی پذیرائی کی جارہی ہے۔ بریفنگ
پی ایس آرایم ایس میں براہ راست ریئل ٹائم اندراج اور مانیٹرنگ سے تفتیشی عمل میں غیرمعمولی فرق دیکھنے میں آیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
جائے واردات سے ثبوتوں و شواہد کا حصول اور ان کی فارنزک ایگزامینیشن بلا تاخیر اور بروقت ممکن ہورہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
تفتیشی عمل کی پی ایس آر ایم ایس پر منتقلی سے متعلق دی جانے والی مدت سے متعلق تمام اضاع کو مطلع کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
پی ایس آرایم ایس پر منتقل ہونے والے اضلاع کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو شاباش دیتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آئندہ اجلاس تک بقیہ اضلاع بھی پی ایس آرایم ایس پر منتقلی میں درپیش چیلنجز کو حل کریں۔آئی جی سندھ
پی ایس آرایم ایس پر ایف آئی آر سے لے کر چالان اور دیگرتفتیشی و قانونی عمل کے براہ راست ریئل ٹائم اندراج کو ممکن بنایا جاۓ۔غلام نبی میمن
تمام ایس ایس پیز متعلقہ ڈسٹرکٹ و سیشن ججز،سول ججز اور اسٹیک پولڈرز سے ملاقات کریں۔آئی جی سندھ
انہیں پی ایس آر ایم ایس کے قیام،اغراض و مقاصد،نتائج،افادیت، اہمیت اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کریں۔آئی جی سندھ
تفتیشی افسر کا خواندہ ساتھی ڈیٹا انٹری میں مدد اور معاونت فراہم کرے گا۔ آئی جی سندھ
ایس ڈی پی او تفتیشی عمل کی ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔آئی جی سندھ
ڈیجیٹائزئشن سے حاصل ہونے والا ڈیٹا مستقبل میں ہماری رہنمائی میں مفید اور کارآمد ثابت ہوگا۔آئی جی سندھ
مستقبل میں پولیسنگ کا دارومدار جدید کیمروں اور ڈیجیٹل ڈیٹا پر ہوگا۔آئی جی سندھ
سڑکوں پر معمول کی چیکنگ سے لے کر دہشت گردی کے کیسز تک کی تحقیقات پر مشتمل ڈیٹا بنک کی موجودگی ضروری ہے۔ آئی جی سندھ
ڈیجیٹل ڈیٹا بنک نا صرف ہماری پولیسنگ کی سمت کا تعین کریگا بلکہ ہمیں اسٹریٹیجیکلی مضبوط بھی بنارہا ہوگا۔آئی جی سندھ
فوری طور پر شعبہ تفتیش میں گذشتہ پانچ سال کے دوران بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز تعینات کیئے جائیں۔آئی جی سندھ