Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "اے پلس" (A+) کیٹگری کے منشیات و گٹکا ماوا مافیاز،منشیات کے اڈوں،تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں اور ان کے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق پولیس کے مجموعی امور و اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "اے پلس" (A+) کیٹگری کے منشیات و گٹکا ماوا مافیاز،منشیات کے اڈوں،تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں اور ان کے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق پولیس کے مجموعی امور و  اقدامات سے متعلق  جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ،ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، اسپیشل برانچ اور اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز، زونل،ڈویژنل اور سی آئی اے،ضلعی ایس ایس ہیز اور ایس پیز شعبہ تفتیش نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ 

ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے صوبے میں اے پلس کیٹگری کے منشیات و گٹکاماوا مافیاز،منشیات کے اڈوں، تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں اور ان کے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق پولیس اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ 

اسپیشل برانچ کی جانب سے ہر ماہ صوبے میں اے پلس کٹیگری کے منشیات مافیاز کی فہرست ترتیب دے کر ضلعی پولیس کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ 

ضلعی پولیس ماہانہ بنیاد پر اے پلس کٹیگری کے منشیات مافیاز کے خلاف بھرپور وسخت کاروائی کررہی ہے۔ بریفنگ 

اسپیشل برانچ نے اگست کے مہینے میں بھی اے پلس کٹگری کے بدنام زمانہ منشیات مافیاز،بڑے منشیات اڈوں،تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے والے بڑے مافیاز،آن لائن منشیاف فروخت کرنے والے بڑے مافیازکے ساتھ  گٹکا ماوا مافیاز کی تازہ فہرست ترتیب دی تھی۔ بریفنگ

مجموعی طور پر رواں سال صوبے بھر میں اے پلس کٹیگری کے 316 منشیات مافیاز میں سے 285 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ 

فہرست میں شامل اے پلس کیٹگری کے  163 بڑے گٹکاماوا مافیاز میں سے 142 کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ بریفنگ

فہرست میں نشاندہی کیے گئے 31 بڑے منشیات کے اڈوں میں سے 27 کو پولیس نے تباہ و بند کروادیا ہے۔ بریفنگ

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے والے اے پلس کٹیگری کے 69 مافیاز میں سے 60 کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بریفنگ 

جبکہ 63 آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں میں سے 38 کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بریفنگ

صرف اگست کی فہرست میں شامل اے پلس کیٹگری کے 100 بڑے منشیات مافیاز میں سے 88 کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ بریفنگ 

منشیات و گٹکا مافیاز کے خاتمے کے لئے ملزمان کے خلاف ایک سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی حیدرآباد

گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف بھی منشیات مافیازکے خلاف جیسے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بریفنگ   

آن لائن منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے ڈیجیٹل طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے 

منشیات کی آن لائن خرید و فروخت بالخصوص ترسیل کی روک تھام کے لئے کوریئر کمپنیز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ بریفنگ

منشیات مافیاز کی فائنانشل ٹرانزیکشنز میں ٹیرر فائنانسگ کے شواہد ملے ہیں۔ ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی

ہرمافیااور اس کے اہل خانہ کی فائنانشل ٹرانزیکشن کی تحقیقات ضروری ہیں۔ بریفنگ 

ہر منشیات مافیا کا مکمل ڈیٹا اور میپنگ کی جائے۔ ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی 

اے پلس کیٹگری کے منشیات و گٹکا مافیاز کو گرفتار کرنے والے افسران و جوانوں کو شاباش ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن 

 ضلعی پولیس افسران کی جانب سے اسپیشل برانچ کی فہرست میں شامل مافیاز کی گرفتاری کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں قابل تعریف و ستائش ہیں۔ آئی جی سندھ 

سندھ پولیس کی جانب سے منشیات مافیاز کے خاتمے کے لئے مئی کے مہینے سے مہم جاری ہے۔ آئی جی سندھ 

منشیات مافیاز اور ان کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی سندھ 

اگلا مرحلہ گرفتار مافیاز کو عدالتوں سے سزائیں دلوانا ہے۔ آئی جی سندھ

منشیات مافیازُ کے خلاف پراسیکیوٹر کی مشاورت سے ٹھوس ومضبوط کیس بنائیں۔آئی جی سندھ

منشیات مافیاز کی ضمانتیں روکنے اور ضمانت دینے والوں کی چھان بین کی جائے۔ آئی جی سندھ 

گرفتار منشیات مافیاز کی فائنانشل ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کریں۔آئی جی سندھ 

ٹیرر فائنانسگ کے ثبوتوں یا اطلاعات کی صورت میں درج کیسز ایف آئی کو منتقل کریں۔آئی جی سندھ 

منشیات وگٹکا ماوا مافیاز کے مقدمات کے اندراج میں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے آئی جی سندھ 

منشیاف و گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف پولیس ایکشن کی پزیرائی عوام کی جانب سے ہونی چاہیے۔ آئی جی سندھ 

افسران مافیاز کے خلاف اقدامات سے اسٹیک ہولڈرزاور عوام کو آگاہ کریں۔ آئی جی سندھ

-ختم شد-

سیدسعدعلی
ترجمان 
انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ