Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں قائم سندھ پولیس کے مختلف ٹریننگ سینڑز میں جاری ترقیاتی/تعمیراتی امور اور منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور ابتک کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ،ٹریننگ، فائنانس،اے آئی جیز اسٹیٹ منجمنٹ، ایڈمن،پرنسپل رزاق آباد،سعیدآباد ٹریننگ اسکولز نے بالمشافہ جبکہ دیگر مختلف ٹریننگ سینٹرز کے پرنسپلز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو پرنسپلز،پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد،رزاق آباد،سکرنڈ،شہدادپور،حیدرآباد،لاڑکانہ اور خیرپور نے متعلقہ پولیس تربیتی مراکز میں جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ تفصیلی بریفنگ دی۔
تمام پولیس ٹریننگ سینڑز میں ذیر تربیت اہلکاروں کو بنیادی سہولیات پینے کا صاف پانی،بہترین کھانا، رہائش اورصحت جیسی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی ٹریننگ
پولیس ٹریننگ سینٹرز میں مختلف سرکاری اداروں کے اہلکار بھی ذیر تربیت ہیں۔بریفنگ
پولیس ٹریننگ سینٹرز میں جم،میڈیکل ڈسپنسری،کچن کی موجودگی سمیت میٹھے پانی کے لیئے آر او پلانٹ بعداز مرمت و تنصیب فعال کیئے جاچکے ہیں۔بریفگ
پولیس ٹریننگ سینٹرز رزاق آباد اور حیدرآباد کے پرنسپلز اورساتھی عملے کے لیئے مقررہ مدت سے قبل ترقیاتی کام اور سہولیات فراہم کرنے پر ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام اور شاباش کا اعلان کرتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے جوانوں کو قومی سطح پر پہلی پوزیشن کے حصول پر کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد دی جائیں۔آئی جی سندھ
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ تمام ٹریننگ سینٹرز کا بذات خود دورہ کریں۔آئی جی سندھ کی ہدایت
تمام سینٹرز میں جاری ترقیاتی امور اور پرنسپلز کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔آئی جی سندھ
ترقیاتی امور کی نا صرف فہرست ترتیب دیں بلکہ نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیں۔ائی جی سندھ
ہماری اولین ترجیح پولیس ٹریننگ سینڑز میں نئے ہاسٹلز کا قیام اور موجودہ ہاسٹلز کی تزئین آرائش/مرمت ہے۔آئی جی سندھ
ہمیں سہولیات اور تربیت کے اعتبار سے اپنے مراکز کو پہلے قومی اور بعداذاں بین الاقوامی سطح کے معیار تک لانا اور وسعت دینا ہے۔آئی جی سندھ
تربیت کے دوران اہلکاروں کو غیرنصابی اور کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیاں و مواقع فراہم کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔آئی جی سندھ
ہمیں اپنے مراکز میں ذیرتربیت اہلکاروں کی پوشیدہ صلاحتیوں کے فروغ اور ان میں مذید نکھار لانیکی بھی کاوشیں کرنا ہونگی۔آئی جی سندھ